ETV Bharat / state

دمکا میں ماب لنچنگ، ایک کی موت

author img

By

Published : May 11, 2020, 10:34 PM IST

جھارکھنڈ کے ضلع ڈمکا کے گاؤں جھلملی میں بکری چوری کے الزام میں گاؤں والوں نے دو شخص کو خوب مارا پیٹا، جس میں ایک کی موت ہوگئی ہے جبکہ دوسرے کی حالت نازک بنی ہوئی ہے اور اسے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

mob lynching in dumka jharkhand
دمکا میں ماب لنچنگ، ایک کی موت

ریاست جھارکھنڈ کے ضلع ڈمکا میں ماب لنچنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ضلع کے کاٹھی کُنڈ تھانہ کے گاؤں جھلملی میں بکری کی چوری کے الزام میں گاؤں والوں نے دو افراد کو جم کر مارا پیٹا۔ ایک کا نام سبحان میاں اور دوسرے کا نام دلال بھویاں ہے۔ دونوں شدید زخمی ہوئے۔ انہیں علاج کے لیے کاٹھی کنڈ ہسپتال لایا گیا ہے۔ اس میں سبحان میاں نامی شخص کی موت ہوگئی ہے۔ جبکہ دوسرا شخص زخمی ہے اور اسے صدر ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

دمکا میں ماب لنچنگ، ایک کی موت

اس سلسلے میں ڈمکا کے ایس پی امبر لکڑا نے بتایا کہ بکری کی چوری کی صورت میں کچھ لوگوں نے دو افراد کو شدید مارا پیٹا ہے، جس میں ایک شخص کی موت ہوگئی ہے جبکہ دوسرا شخص شدید زخمی ہے۔ ہم اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.