ETV Bharat / state

چترا: موبائل چوری کے الزام میں نابالغ کے ساتھ بے دردی سے مار پیٹ - چترا موبائل چوری کے الزام میں نابالغ سے مارپیٹ

ریاست جھارکھنڈ کے ضلع چترا کے ہنٹرگنج تھانہ علاقہ کے کوبانا گاؤں میں یوم آزادی کے دن موبائل چوری کے الزام میں ایک نابالغ بچے سمیت دو افراد کو بے دردی سے پیٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔اس معاملے پر پولیس نے کارروائی تیز کردی ہے۔اس حادثے کے بعد سے تمام ملازمین فرار بتائے جارہے ہیں۔

چترا:موبائل چوری کے الزام میں نابالغ کے ساتھ بے دردی سے مار پیٹ

author img

By

Published : Aug 20, 2020, 5:53 PM IST

چترا کے ہنٹر گنج تھانہ علاقہ کے کوبانا گاؤں میں 15 اگست کے دن موبائل چوری کے الزام میں ایک نابالغ بچے سمیت دو افراد کو بے دردی سے پیٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

اس وائرل ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے بھیڑ کے ذریعہ دونوں کو رسی سے باندھا گیا، اس کے بعد انہیں سڑک پر دور تک گھسیٹا گیا۔اس کے بعد انہیں بے رحمی کے ساتھ پیٹا گیا۔

چترا:موبائل چوری کے الزام میں نابالغ کے ساتھ بے دردی سے مار پیٹ

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ، چترا پولیس حرکت میں آگئی ہے اور ایس پی رشب جھا نے ایس ڈی پی او اور ہنٹر گنج تھانہ انچارج کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرتے ہوئے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کریں۔بتایا جارہا ہے کہ وائرل ویڈیو میں جس شخص نے بچے اور دوسرے نوجوان کی بے رحمی سے پٹائی کی، اس شخص کا نام سشیل سنگھ ہیں اور وہ ایک سرکاری ٹیچر ہے۔

جبکہ دوسرا شخص کوبانا پنچایت کے مکھیہ سریتا دیوی کے شوہر سنجے دانگی ہے۔تاہم ، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ، جہاں پولیس ملزمین کو گرفتار کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔وہیں کارروائی کے خوف سے تمام ملزمین فرار بتائے جارہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.