ETV Bharat / state

گملا میں منی گن فیکٹری کا پردہ فاش ، چار گرفتار - Other weapons recovered during the raid

جھارکھنڈ کے گملا ضلع پولیس نے ضلع میں غیر قانونی طور سے چل رہی منی گن فیکٹری کا پردہ فاش کر کے چار بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے ۔

گملا میں منی گن فیکٹری کا پردہ فاش ، چار گرفتار

author img

By

Published : May 21, 2020, 11:24 PM IST

گملا: جھارکھنڈ کے گملا ضلع پولیس نے ضلع میں غیر قانونی طور سے چل رہی منی گن فیکٹری کا پردہ فاش کر کے چار بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے ۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ ہردیپ پی جناردن نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں بتایاکہ اطلاع ملی تھی کہ کوئجارا اور غازی ٹولہ گاﺅں میں غیر قانونی طور سے اسلحہ بنانے کی فیکٹری چل رہی ہے ۔ یہاں بڑے پیمانے پر بندوق سمیت دیگر اسلحوں کی تعمیر کرائی جارہی ہے ۔ ان اسلحوں کی کھیپ نکسلی تنظیم پیپلس لبریشن فرنٹ آف انڈیا ( پی ایل ایف آئی ) اور مقامی جرائم پیشہ گروہ کو سپلائی کی جارہی ہے ۔

انہوں نے بتایاکہ اطلاع کی بنیاد پر فوری کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ ٹھکانے پر چھاپے ماری کر کے غیر قانونی مینی گن فیکٹری کا پردہ فاش کیا گیا ۔

جناردن نے بتایاکہ اس دوران موقع پر سے دو دیسی رائفل ، دو دیسی کٹا ، 315 بور کی تین گولی ، 12 بور کی تین گولی ، ایک لیتھ مشین ، ایک دھنکی ، نیم تعمیر دو بندوق ، بندوق بنانے کی پائپ اور دیسی کٹا بنانے کا سازو سامان برآمد کیا گیا ہے۔ جائے وقوع پر موجود سندیپ ہجمہ ، روی ساہو ، ہری گوپ ( کوئجارا) اور کودیپ رانا بھنڈرا ( لوہردگا) کو گرفتار کرلیا گیا ۔ گرفتار بدمعاشوں سے تفتیش کی جارہی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.