ETV Bharat / state

جمشید پور میں خوفناک سڑک حادثہ، چھ لوگوں کی موت - جمشیدپور جھارکھنڈ کی خبر

Jamshedpur Road Accident: جمشید پور میں نئے سال کے پہلے دن ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے جس میں چھ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ یہ سبھی افراد نئے سال کے موقعے پر پکنک منانے جا رہے تھے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 1, 2024, 11:54 AM IST

جمشید پور: نئے سال کی صبح میں جمشید پور میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا، جس میں چھ افراد کی موت ہوگئی، جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کا علاج ٹاٹا مین اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔ یہ حادثہ بستو پور تھانہ علاقہ میں پیش آیا۔

  • چھ افراد کی موت

بتایا جا رہا ہے کہ آر آئی ٹی تھانہ علاقہ کے کچھ لوگ نئے سال کے موقعے پر کار میں پکنک منانے نکلے تھے۔ بسٹو پور سرکٹ ہاؤس کے سرکل کے قریب ان کی کار بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کی وجہ سے کار میں سوار پانچ افراد موقعے پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ ایک شخص ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ دو زخمی افراد زیر علاج ہیں۔

  • کار الٹنے سے حادثہ

پولیس نے بتایا کہ آدتیہ پور کے آر آئی ٹی تھانے کے تحت بابا آشرم کے رہنے والے آٹھ لوگ پیر کی صبح 4.30 بجے ایک کار میں پکنک منانے جارہے تھے۔ گاڑی کی رفتار تیز تھی۔ بسٹو پور میں سرکٹ ہاؤس کے سرکل کے قریب ان کی کار بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بستو پور پولیس موقعے پر پہنچ گئی۔ کار میں پھنسے لوگوں کو بچا لیا گیا۔ پانچ افراد موقعے پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ٹاٹا مین اسپتال میں داخل کرایا۔ علاج کے دوران ایک اور نوجوان کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں سورج ساہو، ٹکٹک، شبھم، مونو، ہیمنت اور چھوٹو یادو شامل ہیں۔ جب کہ زخمیوں کے نام ہرش جھا اور روی جھا ہیں۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آدتیہ پور کے آر آئی ٹی کے بابا آشرم میں کہرام مچ گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.