ETV Bharat / state

Crime News ڈاکٹر جوڑے کے گھر سے 11 لاکھ روپے چوری کرنے پر ملازمہ گرفتار

ملک بھر میں آئے دن چوری کی واردات کی خبریں موصول ہوتی رہتی ہے۔ چوری کرنے پر گرفتاریوں کے باوجود ان واردات میں کمی واقع نہیں ہورہی ہے۔ Crime News

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 30, 2023, 5:04 PM IST

نینی تال: پولیس نے اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں ایک ڈاکٹر جوڑے کے گھر ہاتھوں کی صفائی دکھانے والی خاتون کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم سے مسروقہ رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ 29 جولائی کو ہلدوانی کے کرشنا کنج کے رہنے والے ڈاکٹر راہل سنگھ نے پولیس میں شکایت درج کی کہ دونوں میاں بیوی کرشنا اسپتال میں ڈاکٹر ہیں۔ 2019 میں، انہوں نے کماؤن کالونی، داموواڈھونگا، کاٹھ گودام کی رہنے والی مدھو کو گھریلو کام کے لیے رکھا۔

تحریر میں مزید کہا گیا ہے کہ 22 جولائی کو گھر میں الماری میں رکھی 10 لاکھ روپے کی رقم میں سے 4 لاکھ 70 ہزار روپے چوری ہو گئے۔ اس کے بعد انہوں نے الماری میں ایک ہینڈی کیمرہ لگا دیا اور نوٹوں کی تصویریں بھی لیں۔ گزشتہ 29 جولائی کو باقی رقم میں سے 7500 روپے دوبارہ غائب ہو گئے۔ گھریلو ملازمہ مدھو پیسے نکالتے ہوئے کیمرے میں قید ہو گئی۔ مزید بتایا گیا کہ گزشتہ تین برسوں میں ان کے گھر سے تقریباً 11 لاکھ روپے غائب ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: کرائم برانچ کشمیر کی 19 ملزموں کے خلاف چارج شیٹ پیش

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم خاتون کو اتوار کو گھر سے گرفتار کر لیا۔ اس کے قبضے سے 4.70 لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔ ملزم نے اپنا جرم قبول کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بینک اکاؤنٹ سے 6.30 لاکھ روپے کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم خاتون کا بینک اکاؤنٹ بھی ضبط کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.