بالی ووڈ کے مشہور اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کرلی ہے۔ اس خبر کو سننے کے بعد پورے ملک میں غم کا ماحول ہے۔ وہیں رانچی میں جیسے ہی سشانت سنگھ کے خودکشی کی خبر لوگوں کو ملی، مہندر سنگھ دھونی کے فارم ہاؤس کے باہر پہنچ گئے۔
ایم ایس دھونی فلم میں سشانت سنگھ راجپوت نے دھونی کا کردار ادا کیا تھا۔ لیکن مہندر سنگھ دھونی نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔
دارالحکومت رانچی میں سشانت سنگھ راجپوت کے مداح موت کی خبر سن کر کافی پریشان ہیں۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ 'مہندر سنگھ دھونی نے ابھی تک کسی بھی پلیٹ فارم کے ذریعہ اس معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'ان کا خیال تھا کہ مہندر سنگھ دھونی اپنے فارم ہاؤس سے نکل کر کچھ کہیں گے، لیکن فارم ہاؤس کے باہر چھوڑیں مہندر سنگھ دھونی نے اب تک کسی بھی پلیٹ فارم پر اس معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔ اس وجہ سے رانچی کے لوگ بہت غمزدہ اور دھونی سے ناراض ہیں۔