سپریم کورٹ نےجمعہ کو مسٹر کوڑا کو موجودہ اسمبلی الیکشن لڑنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔
عدالت عظمیٰ نے کہا کہ ان کی نا اہلی کا ایک سال اور بچا ہوا ہے ،ایسے میں وہ الیکشن نہیں لڑ سکتے۔ عدالت نے کہا کہ کوڑا کی عرضی کی سماعت میرٹ پر ہوگی۔ حالانکہ اس نے چناؤ کمیشن کو نوٹس جاری کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے حکم کے خلاف کوڑا نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کر کے اسمبلی الیکشن لڑنے کی اجازت مانگی تھی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 2009 کے اسمبلی انتخابات میں خرچ کی صحیح تفصیل نہ دینے کے معاملے میں کوڑا کو قصوروار پایاتھا اور ستمبر 2017 میں ان کے الیکشن لڑنے پر تین سال کی پابندی لگادی تھی۔