پورے ملک میں 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کے بعد دہاڑی مزدوروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ریاست جھارکھنڈ کے ضلع کوڈاگو میں 10 مزدور لاک ڈاؤن کی وجہ سے مڈکیری ہاکی اسٹیڈیم کے پاس کھڑی ٹرک کی ٹرالی میں زندگی بسر کرنے کو مجبور ہیں۔
جھارکھنڈ سے ہی تعلق رکھنے والے یہ 10 مزدور بی ایس این ایل کیبل کے کام کے لیے یہاں لائے گئے تھے۔ کورونا وائرس پھیلنے کے تناظر میں جب مرکزی حکومت نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تب سے ہی یہ مزدور ٹرک کی ٹرالی کے اندر ہی رہ رہے ہیں۔
مزدوروں کا کہنا ہے کہ' ہمیں یہاں کھانے پینے کی چیزیں مہیا کرائی جا رہی ہیں لیکن بیت الخلا اور پینے کا پانی نہیں ہے اور ماسک بھی ہمیں دستیاب نہیں کرایے گئے ہیں۔
مزدوروں نے کہا کہ اگر ہم باہر نکلتے ہیں تو ہمارے پاس ماسک نہیں ہوتا ہے جس سے پولیس کی ڈانٹ سننی پڑتی ہے۔ اس لیے ہمیں کھانے کے ساتھ ساتھ پانی اور بقدر ضرورت ماسک کو یقینی بنایا جائے۔