پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ دو دن قبل تین مویشیوں سے لدی ٹرکوں کو پکڑا گیا تھا۔ معاملے میں تین ڈرائیوروں کی گرفتاری ہوئی تھی۔ گرفتاری کے بعد ڈرائیوروں کو پولیس نے لتیہار جیل بھیج دیا تھا۔ اسی دوران کورونا وائرس کے انفیکشن کی جانچ کیلئے ان کے سیمپل کو بھیجا گیا تھا۔ ڈرائیوروں کے سیمپل جانچ میں ایک ڈرائیورکے کورونا پازیٹیو ہونے کی اطلاع ملتے ہی فورا تھانہ احاطہ کو سیل کر کے پورے احاطہ کو سنیٹائز کرنے کاکام شروع کر دیا گیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ تھانہ احاطہ کو سیل کرنے کے ساتھ ۔ ساتھ کئی پولیس افسران بھی کورنٹائن ہوگئے ہیں۔
وہیں معاملے کے سلسلے میں لتیہار کے ڈپٹی کمشنر ذیشان قمر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ پرشانت آنند نے لوگوں سے کورونا وائرس کے سلسلے میں افواہ نہیں پھیلانے اور انفیکشن سے بچاﺅ کیلئے سرکاری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے بلا وجہ گھروں سے نہیں نکلنے اور سوشل دسٹنسنگ کے ساتھ ۔ ساتھ سبھی لوگوں سے ماسک کے استعمال کی بھی اپیل کی ہے ۔