اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں اور فن کو فروغ دینا ہے جیسے کہ شعر و شاعری، کشمیری کلچر اور اسٹوری ٹیلنگ کیونکہ آج کل کے نوجوان اپنے کلچر سے دور ہو رہے ہیں۔
اس پروگرام میں سرینگر اور بارہمولہ کے ساتھ ساتھ جموں کے ابھرتے ہوئے فنکاروں نے حصہ لیا۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے فنکاروں نے کہا کہ 'ہمیں بہت خوشی ہوئی کہ ہمیں اس پروگرام میں اپنے ہنر کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملا۔'