ETV Bharat / state

Naxalite Dinesh Gop Arrested جھارکھنڈ کا مطلوب ماؤنواز دنیش گوپ نیپال سے گرفتار - ماؤنواز دنیش گوپ نیپال سے گرفتار

جھارکھنڈ کے انتہائی مطلوب ماؤنواز دنیش گوپ کو پولیس نے نیپال سے گرفتار کیا ہے۔ ماؤنواز دنیش گوپ انتہا پسند تنظیم پی ایل ایف آئی کا سپریمو تھا۔

جھارکھنڈ کا انتہائی مطلوب ماؤنواز دنیش گوپ نیپال سے گرفتار

author img

By

Published : May 21, 2023, 3:47 PM IST

این آئی اے اور جھارکھنڈ پولیس کی مشترکہ کارروائی میں ریاست کے انتہائی مطلوب ماؤنواز دنیش گوپ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دنیش گوپ پر 25 لاکھ کا انعام تھا۔ دنیش گوپ شدت پسند تنظیم پی ایل ایف آئی کا سپریمو ہے۔ پولیس ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق دنیش گوپ کو جھارکھنڈ پولیس نے این آئی اے کی مدد سے نیپال سے گرفتار کیا ہے۔

جھارکھنڈ پولس کے علاوہ مرکزی تفتیشی ایجنسی این آئی اے بھی دنیش گوپ کا سراغ لگانے کی مسلسل کوشش کر رہی تھی۔ اسی دوران اطلاع ملی کہ دنیش گوپ بھارت کے پڑوسی ملک نیپال میں ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں۔ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ دنیش گوپ نیپال کی راجدھانی کاٹھمنڈو میں پناہ لیے ہوا ہے۔

اطلاع کی تصدیق کے بعد، دنیش گوپ کو گرفتار کرنے کے لیے جھارکھنڈ پولیس اور این آئی اے کی مشترکہ کارروائی شروع کی گئی۔ آپریشن کو مکمل طور پر خفیہ رکھا گیا۔ دریں اثنا اتوار کی صبح دنیش گوپ کے مقام کا پتہ لگانے کے بعد این آئی اے اور جھارکھنڈ پولیس کی مشترکہ ٹیم نے اسے کاٹھمنڈو سے گرفتار کیا۔ پولیس کے سرکاری ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق دنیش گوپ کو گرفتار کرنے کے بعد اسے دہلی لایا جا رہا ہے۔ دہلی میں این آئی اے کے دفتر میں پوچھ گچھ کے بعد اسے جھارکھنڈ لایا جائے گا، حالانکہ ابھی تک اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Naxalite Attack in Dantewada دنتے واڑہ میں ماؤنوازوں کے حملے میں دس فوجی ہلاک، پی ایم نے دکھ کا اظہار کیا

دنیش گوپ جھارکھنڈ کے کھنٹی، رانچی، سمڈیگا، گملا، چائیباسا، لوہردگا جیسے اضلاع میں دہشت پھیلاتا تھا۔ دہشت کے زور پر دنیش گوپ نے بے پناہ دولت جمع کر لی تھی۔ دنیش گوپ کی دونوں بیویاں بھی اس وقت جیل میں بند ہیں۔ دنیش کھونٹی ضلع کے جاریا گڑھ کا رہنے والا ہے۔ اس کی دہشت کو دیکھتے ہوئے جھارکھنڈ پولیس نے اس کے سر پر 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔ دنیش گوپے کی گرفتاری جھارکھنڈ پولیس کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.