ETV Bharat / state

جھارکھنڈ: سی بی آئی کو تحقیقات کےلیے ریاستی حکومت کی اجازت لازمی - جھارکھنڈ حکومت

جھارکھنڈ حکومت نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سی بی آئی کو دی گئی عمومی رضامندی کو واپس لے لیا گیا۔

Jharkhand withdraws 'general consent' accorded to CBI
جھارکھنڈ: سی بی آئی کو تحقیقات کےلیے لینی ہوگی ریاستی حکومت کی اجازت
author img

By

Published : Nov 5, 2020, 10:06 PM IST

جھارکھنڈ حکومت نے آج سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن کو دی جانے والی رضامندی کو واپس لینے کا اعلان کیا۔ نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی کے برخلاف سی بی آئی کو ڈی پی ایس ای ایکٹ کے تحت ریاستی حکومت کی رضامندی کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ این آئی اے کو ملک میں کہیں بھی کاروائی کا اختیار حاصل ہے۔

Jharkhand withdraws 'general consent' accorded to CBI
جھارکھنڈ: سی بی آئی کو تحقیقات کےلیے لینی ہوگی ریاستی حکومت کی اجازت

ہیمنت سورین حکومت نے ریاست میں تحقیقات کےلیے سی بی آئی کو دی اجازت کو واپس لے لیا ہے۔ اب جھارکھنڈ میں تحقیقات سے پہلے سی بی آئی کو ریاستی حکومت سے اجازت لینی ہوگی۔

آج اس سلسلہ میں ایک جی او جاری کیا گیا جس کے تحت ریاست میں تحقیقات کےلیے سی بی آئی کو حاصل پرمیشن کو برخواست کردیا گیا اور اب بیورو کو کسی بھی کاروائی سے پہلے اجازت کا حصول ضروری ہوگا۔

ریاست بہار میں 19 فروری 1996 کو ایک حکم نامہ جاری کرکے سی بی آئی کو بغیر کسی اجازت ریاست میں تحقیقات کےلیے رضامندی ظاہر کی گئی تھی جبکہ 2000 میں بہار سے علحدہ کرکے جھارکھنڈ کو ریاست کا درجہ دیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.