ETV Bharat / state

Jharkhand Political Crisis جھارکھنڈ کے اراکین اسمبلی رائے پور سے رانچی واپس - etv jharkhand news

جھارکھنڈ کے اراکین اسمبلی رائے پور کے مے فیئر ریزورٹ سے رانچی پہنچ گئے ہیں۔ ان کی فلائٹ شام 4 بج کر 10 منٹ پر رانچی ائیرپورٹ پہنچی، جہاں سے وہ رانچی سرکٹ ہاؤس پہنچے۔ Jharkhand MLA leaves from Raipur to Ranchi

رائے پور سے جھارکھنڈ کے اراکین اسمبلی کی واپسی

author img

By

Published : Sep 4, 2022, 9:07 PM IST

رائے پور: جھارکھنڈ میں سیاسی بحران کے دوران 30 اگست کو رانچی سے عظیم اتحاد کے اراکین اسمبلی کو رائے پور لے جایا گیا۔ وہ یہاں مے فیئر ریزورٹ رائے پور میں مقیم تھے۔ کچھ ایم ایل اے اور وزرا پہلے ہی واپس آچکے تھے، اب بقیہ اراکین اسمبلی بھی پانچ دن کے بعد 4 ستمبر کو رانچی واپس آگئے ہیں۔ Jharkhand political crisis

رانچی ایئرپورٹ سے تمام ایم ایل ایز کو بسوں کے ذریعے سیدھے سرکٹ ہاؤس لے جایا گیا۔ یہ اراکین اسمبلی 5 ستمبر کو جھارکھنڈ قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ تاہم، ایم ایل اے نے ٹیچرس ڈے پر منعقد ہونے والے خصوصی اجلاس کے سلسلے میں ایئرپورٹ کے باہر صحافیوں سے بات نہیں کی۔ اس کے بعد کانگریس اور جے ایم ایم کے متعدد ایم ایل اے رانچی ہوائی اڈے سے بس میں سوار ہوئے اور اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئے۔بتایا جارہا ہے کہ یہ اراکین اسمبلی جھارکھنڈ اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد دوبارہ رائے پور جاسکتے ہیں، رائے پور میں جھارکھنڈ کے 31 اراکین اسمبلی ٹھہرے ہوئے تھے۔ Jharkhand MLA leaves from Raipur to Ranchi

دریں اثناء وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ سے اسمبلی تک سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ خصوصی پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ رورل ایس پی نوشاد عالم نے اس حوالے سے بہت سی ہدایات دی ہیں۔ اسمبلی کے ارد گرد کئی مقامات پر بیریکیڈنگ کردی گئی ہے۔ Jharkhand political crisis

یہ بھی پڑھیں: Jharkhand Political Crisis جھارکھنڈ سیاسی بحران، سی ایم ہاؤس سے اراکین اسمبلی روانہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.