ETV Bharat / state

تیج پرتاپ کے قافلے کے غیر قانونی داخلے پر کاروائی کرے پولیس: بی جے پی - Former Health Minister Tej Pratap Yadav

جھارکھنڈ کے بھارتیہ جنتا پارٹی نے بہار کے سابق وزیر صحت تیج پرتاپ یادو کی 60 گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں داخلے پر لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی بتاتے ہوئے ریاستی پولیس سے قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

تیج پڑتاپ کے قافلے کے غیر قانونی داخلے پر کاروائی کرے پولیس : بی جے پی

author img

By

Published : Aug 27, 2020, 8:58 PM IST

رانچی: جھارکھنڈ کے بھارتیہ جنتا پارٹی نے بہار کے سابق وزیر صحت تیج پرتاپ یادو کی 60 گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں داخلے پر لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی بتاتے ہوئے ریاستی پولیس سے قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
بی جے پی ترجمان پرتل شادہ یو نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے لکھا ہیکہ ” بہار کے سابق وزیرصحت تیج پرتاپ یادو اپنے والد لالو یادو سے ملنے کیلئے بہار سے 60 گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ رانچی پہنچے ہیں، اور کتنے ثبوت کی ضرورت ہوگی۔

تیج پرتاپ یادو کے ساتھ 60 گاڑیوں اور تین سو لوگوں کا قافلہ غیر قانونی طور سے رات کے قریب دو بچے رانچی میں داخل ہوتاہے۔ جھارکھنڈ پولیس برائے مہربانی اس معاملے پر نوٹس لے کر قانونی کاروائی کرے۔ لاک ڈاﺅن کی خلاف روزی کا واضح ثبوث ہے “

شاہ دیو نے ایک دیگر ٹوئٹ میں لکھا ہیکہ ” رات کے 2.30 بجے تیج پرتاب یادو کا قافلہ لاک ڈاﺅن کے ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رانچی میں داخل ہوتا ہے ۔ پورے ملک میں وبائی ایکٹ نافذ ہے۔ بغیر اجازت کے دار الحکومت میں 60 گاڑیاں اور 300 افراد داخل ہوجاتے ہیں لیکن پھر بھی ہیمنت سورین حکومت سوئی ہوئی ہے ۔“

واضح رہے کہ چارہ گھوٹالہ کے مختلف معاملوں میں سزایافتہ اور متعدد بیماریوں میں مبتلا راشٹریہ جنتادل کے صدر لالو پرساد یادو رانچی کے راجندر انسٹیوٹ آف میڈیکل سائنس ریمس میں زیر علاج ہیں، عالمی وبا کورونا سے بچاﺅ کے لئے یادو کو حال ہی میں ریمس کے پیئنگ وارڈ سے نکال کر بنگلے میں شفٹ کیا گیا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.