ETV Bharat / state

جھارکھنڈ: گھاٹ شیلہ میں ایچ سی ایل مزدوروں کا احتجاج - لیز کی تجدید کا عمل مکمل

گھاٹ شیلہ کے ہندوستان کوپر لمیٹیڈ کے سوردا کھان گروپ میں کام کرنے والے 1600 کانٹریکٹ مزدوروں نے احتجاجی دھرنا دیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حکومت نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران تمام مزدوروں کو تنخواہ دی جائے۔

جھارکھنڈ: گھاٹ شیلہ میں ایچ سی ایل مزدوروں کا احتجاج

author img

By

Published : May 23, 2020, 10:31 AM IST

اسی کا حوالہ دیتے ہوئے وہ مطالبہ کررہے ہیں کہ انہیں تنخواہ کا بقایا رقم بھی ملنی چاہئے اور جلد سے جلد لیز کی تجدید کا عمل مکمل کر کے کھان کو دوبارہ شروع کیا جانا چاہئے۔

ہندوستان کاپر لمیٹڈ کے سوردا کھان گروپ میں کام کرنے والے ایک ہزار 600 کانٹریکٹ مزدوروں نے کپڑے اتار کر مظاہرہ کیا۔ ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں اپریل کے مہینے کی بقایا تنخواہ دی جائے۔

ہندوستان کوپر لمیٹیڈ کے سوردا کھان گروپ کے پاس 31 مارچ تک لیز تھا۔ اس دوران 22 مارچ سے کورونا انفیکشن کے پیش نظر حکومت نے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔ تاہم کمپنی کے منیجر نے مارچ کے مہینے کی تنخواہ مزدوروں کو دے دی ہے لیکن 31 مارچ کے بعد کمپنی مینیجر نے گیٹ پر 'نو ورک نو تنخواہ' نوٹس چسپاں کر دیا تھا اور نوٹس میں یہ بھی لکھا تھا کہ لیز کی تجدید نہ ہونے کی وجہ سے۔ کمپنی کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

جھارکھنڈ: گھاٹ شیلہ میں ایچ سی ایل مزدوروں کا احتجاج

کمپنی میں کام کرنے والے مزدوروں کا کہنا ہے کہ حکومت ہند نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران تمام مزدوروں کو تنخواہ دی جانی ہے۔ اسی بات کا حوالہ دیتے ہوئے، وہ مطالبہ کررہے ہیں کہ انہیں بقایا تنخواہ ملنی چاہئیے اور جلد از جلد لیز کی تجدید کا عمل مکمل کرکے کھان کو دوبارہ شروع کیا جائے۔ تاکہ یہاں کام کرنے والے مزدور جو فی الحال بے روزگار ہیں، انہیں روزگار مل سکے۔

مزدور یونین نے متعدد بار بقایا تنخواہ کے لئے منیجر سے اپیل بھی کی، لیکن کچھ نتیجہ نہیں نکلا۔ جس کی وجہ سے جمعہ کے روز وہ انتظامی (پرشاسنک) بھون، سوردا کے دفتر میں دھرنے پر بیٹھ گئے۔ مزدوروں کا مطالبہ ہے کہ ان کے مطالبات کو جلد سے جلد فیصلہ کیا جائے۔

وہیں مسابنی پولیس تھانہ انچارج دھرنے کی جگہ پہنچے اور مزدوروں کو سمجھایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ اس وقت دھرنا یا مظارہ نہ کریں۔ نہیں تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.