جھارکھنڈ بی جے پی کے ترجمان پروین پربھاکر نے اتوار کو پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دیتے ہوئے پارٹی پر سخت تنقید کی اور کہا کہ کہا کہ پارٹی کے اندرونی حالت ٹھیک نہیں ہے، اس لیے دوسروں کو نصیحت کرنے سے قبل پارٹی میں جھانکنے کی ضرورت ہے۔
گزشتہ پانچ برسوں سے بی جے پی سے وابستہ پربھاکر آل جھارکھنڈ اسٹوڈنٹس یونین (اے جے ایس یو) کے بانی ممبرز میں شامل تھے ، جنہوں نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد میں 2014 کے اسمبلی انتخابات لڑا تھا ، لیکن اس بار علیحدہ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ پارٹی کے ذریعہ ریاست میں ٹکٹوں کی تقسیم سے وہ ناخوش ہیں۔
پربھاکر کا کہنا ہے کہ ’انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے چیف اور وزیر داخلہ امت شاہ سے بہت کچھ سیکھا ہے لیکن جھارکھنڈ میں بی جے پی کو خود میں جھاکنے کی ضرورت ہے‘۔