دارالحکومت میں ایکلویا تیر اندازی سینٹر میں جموں و کشمیر کے کھلاڑیوں نے کہا کہ پہلی بار ہمیں جھارکھنڈ کا دورہ کرنے کا موقع ملا ہے اور ہمیں یہاں کا موسم اور لوگ کافی پسند آئے ہیں۔
کھلاڑیوں نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو جھارکھنڈ حکومت کی جانب سے بلایا گیا ہم لوگ بہت خوش ہیں۔دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد حالات تھوڑے بے قابو ضرور ہوئے لیکن آہستہ آہستہ کشمیر کے حالات بہتر ہورہے ہیں۔
کھلاڑیوں کے ساتھ آئے کوچ جی ایم میر کا کہنا ہے کہ دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد ، کشمیر میں حالات تھوڑے بے قابو ہوئے لیکن آہستہ آہستہ لوگ اس قانون کو اپناتے ہوئے نظر آرہے ہیں، لہذا صورتحال بھی بہتر ہوتی نظر آرہی ہے۔
کچھ کھلاڑیوں نے کہا کہ اگر کشمیر کے حالات ٹھیک ہوجائے تو ہم اس سے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں ، ابھی ہمیں وہاں پریکٹس کرنے اور کھیلوں سے متعلق دیگر سرگرمیوں کے بارے میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ صرف دن میں صرف ایک دن پریکٹس کرنے کا موقع ملتا ہے۔ ایسے میں ہم کسی بھی مقابلے میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکتے ہیں، لیکن اگر حکومت کشمیر کے حالات کو بہتر کردیں تو ہم کشمیری کھلاڑی اور زیادہ اور بہتر کر پائیں گے۔ملک کا نام اور بھی روشن کرنے کے کا کام کریں گے۔
واضح رہے کہ جھارکھنڈ میں ملک بھر سے اسکول کے بچوں کے درمیان ایک تیر اندازی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں کشمیر کے اسکول کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔