رانچی: محکمہ انکم ٹیکس (آئی ٹی) کی ٹیم جمعہ کی صبح سے جھارکھنڈ میں کانگریس ایم ایل اے انوپ سنگھ اور سابق وزیر پردیپ یادو کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کے ذرائع کے مطابق بہار اور جھارکھنڈ کی آئی ٹی ٹیمیں پردیپ یادو کے گوڈا، رانچی اور ڈورانڈا واقع گھروں پر چھاپے مار رہی ہیں۔ Income Tax Raid At Anoop Singh house
اس کے علاوہ ایم ایل اے انوپ سنگھ کے گھر پر بھی چھاپہ مارا جا رہا ہے۔ آئی ٹی ٹیم شیوشنکر یادو کے گھروں پر بھی چھاپے مار رہی ہے۔آئی ٹی ٹیم رانچی، بیرمو اور گوڈا میں 9 مقامات پر بیک وقت چھاپے مار رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ای ڈی نے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو کل ای ڈی کے دفتر میں طلب کیا تھا لیکن وزیر اعلیٰ اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق رائے پور گئے تھے اور ای ڈی سے تین ہفتوں کا وقت مانگا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Delhi Police Raids Residence of The Wire Founder نیوز پورٹل دی وائر کے بانی سدھارتھ وردراجن کے گھر پر چھاپہ
یو این آئی