ETV Bharat / state

Tribal Woman Killedجھارکھنڈ میں انسانیت شرمسار، شوہر نے بیوی کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے

جھار کھنڈ کے صاحب گنج میں بھی قتل کا دردناک واقہ پیش آیا ہے،جہاں ایک شخص نے اپنی ایلیہ کا مبینہ طورپر بے دردی سے قتل کردیا ،پولیس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔Jharkhand man cut his wife into pieces

بے دردی سے قتل
بے دردی سے قتل
author img

By

Published : Dec 18, 2022, 7:54 PM IST

Updated : Dec 18, 2022, 8:23 PM IST

رانچی: جھارکھنڈ ضلع صاحب گنج میں ایک دردناک واقعہ پیش آیا ہے۔ دلدار انصاری نامی شخص نے اپنی بیوی کا مبینہ طورپر بے دردی سے قتل کر کے اس کی لاش کے کئی ٹکڑے کر دیے،مقتول کا نام ربیتا پہاڑین تھا۔وہ قدیم قبیلہ پہاڑیہ سماج سے تعلق رکھتا تھی، صاحب گنج کے ایس پی انورنجن کسپوٹا نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔Jharkhand man cut his wife into pieces

بے دردی سے قتل

ایس پی نے بتایا کہ اب تک کی معلومات کے مطابق دلدار انصاری نے ربیتا سے دوسری شادی کی تھی۔ دریں اثناربیتا گزشتہ چند دنوں سے لاپتہ تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ہفتہ کی شام ربیتا کے رشتہ دار بوریو تھانے پہنچے اور اس کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے تفتیش شروع کردی۔ اس دوران ہفتہ کی رات تک ایک خاتون کی لاش کے کئی ٹکڑے برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔ اس میں ڈاکٹروں کی ٹیم بھی شامل ہے۔ ڈاگ اسکواڈ بھی شامل ہے۔ ایس پی نے بتایا کہ ملزم دلدار انصاری اور اس کے خاندان کے کئی لوگوں کو تھانے لا کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ڈی آئی جی سدرشن منڈل بوریو پہنچ کر لاش کی جانچ میں مصروف ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ ہفتہ کی دیر شام بوریو سنتھلی میں زیر تعمیر آنگن واڑی مرکز کے پیچھے ایک انسانی جسم کے کچھ ٹکڑے ملے تھے۔ اس واقعہ سے پورے علاقے میں کہرام مچ گیا ہے۔ صاحب گنج کے بڑیو میں 22 سالہ خاتون کے مبینہ قتل کے بعد شوہر اور اس کے گھر والوں نے لاش کے کئی ٹکڑے کیے اور پھر اسے مختلف مقامات پر پھینک دیا۔ بوریو تھانہ علاقہ کے گوڈا پہاڑ کی پہاڑی خاتون ربیتا پہاڑین کے قتل کے الزام میں بوریو بیل ٹولہ کے رہنے والے مستقیم انصاری اور اہلیہ مریم خاتون، بیٹا دلدار انصاری اور بیوی گلیرا، مستقیم کے دوسرے بیٹے عامر انصاری، مہتاب انصاری، بیٹی شریجہ خاتون کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ مستقیم کے بیٹے دلدار انصاری کی ربیتا پہاڑین سے کئی سالوں سے محبت چل رہی تھی۔ دونوں نے شادی کر لی۔ دلدار پہلے ہی شادی شدہ تھا۔ ربیتا پہاڑین سے شادی پر دلدار کے گھر والے ناخوش تھے۔ گھر والوں کی ناراضگی کی وجہ سے دلدار ربیتا کو بوریو سنتھلی کے ہیمنتی مرمو کے گھر رکھا کرتا تھا۔ اس نے یہ مکان دو ہزار روپے ماہانہ کرایہ پر لیا تھا۔ مالک مکان ہیمنتی نے بتایا کہ دلدار نے مکان کا کرایہ دو ہزار روپے ادا کیا تھا۔ لڑکی صرف پانچ چھ دن کرائے پر اپنے گھر میں رہی۔ اس کے بعد دلدار کے رشتہ دار ربیتا پہاڑین کو بیل ٹولہ میں ان کے گھر لے گئے۔

گزشتہ جمعہ کو دلدار کی والدہ مریم خاتون ربیتا کو بوریو مانجھ ٹولہ میں اپنے بھائی معین الانصاری کے گھر لے گئیں، جہاں اسے مبینہ طورپر قتل کر دیا گیا۔ اس کے بعد لاش کو لوہے کی مشین سے کاٹ کر مختلف مقامات پر پھینک دیا گیا۔ ہفتہ کو پولیس نے مختلف مقامات سے لاش کے کئی حصے برآمد کئے۔ ساتھ ہی اتوار کی صبح آنگن واڑی سینٹر بوریو سنتھلی سے کچھ حصے برآمد ہوئے۔ انسانی اعضاء ملنے پر ایس پی کی سربراہی میں دلدار کے تمام رشتہ داروں پر چھاپے مارے گئے۔

دلدار کے رشتہ داروں کے کہنے پر پولیس نے دلدار کے ماموں محمد کو گرفتار کیا۔ معین الانصاری کے گھر سے قتل میں استعمال ہونے والے دو تیز دھار ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ معین انصاری خود موقع سے فرار ہو گئے۔ بوریو سی ایچ سی انچارج ڈاکٹر سالکھو چند ہنسدا، ڈاکٹر ونود کمار بوریو پولیس اسٹیشن پہنچے تاکہ پولیس کو ملے انسانی عضو کی شناخت کی جاسکے۔ ساتھ ہی سی آئی ڈی کی ٹیم اور ڈی آئی جی سدرشن منڈل رانچی سے بوریو پہنچ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:Man Strangles Wife سوشال میڈیا پر ریل بنانے پر ناراض شوہر نے بیوی کا قتل کردیا

Last Updated : Dec 18, 2022, 8:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.