ETV Bharat / state

دمکا میں دھماکہ خیز اشیا برآمد ، دو گرفتار - سب ڈویژنل پولیس افسر پوجیہ پرکاش

ریاست جھارکھنڈ کے دمکا ضلع کے نکسل متاثرہ گوپی کاندر تھانہ علاقہ میں کھرونی گاﺅں سے پولیس نے کثیر مقدار میں دھماکہ خیز اشیا برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

Huge cache of explosive material recovered in Dumka, two arrested
دمکا میں دھماکہ خیز اشیا برامد ، دو گرفتار
author img

By

Published : Feb 13, 2020, 7:50 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:05 AM IST

سب ڈویژنل پولیس افسر پوجیا پرکاش نے یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ 'دمکا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ وائی ۔ ایس ۔ رمیش کو ملی خفیہ اطلاع بنیاد پر پولیس ٹیم تشکیل دی گئی۔ مذکورہ ٹیم نے گوپی کاندر تھانہ علاقہ کے کھرونی گاﺅں میں سنگھاسن گپتا کے گھر چھاپے ماری کی۔'

مسٹر پرکاش نے بتایا کہ 'چھاپے ماری کے دوران 1325 پیس الیکٹرانک ڈیٹونیٹر، 980 پیس جیلیٹین اور 12 بوری امونیم نائٹریٹ برآمد کی گئی۔ ہر ایک بوری کا وزن 25 کلو گرام ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'اس کارروائی میں دھماکہ خیز مواد کی نگرانی کرنے والے دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔'

سب ڈویژنل پولیس افسر نے بتایا کہ 'گرفتار بدمعاشوں میں مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع میں سگور دیگھی تھانہ علاقہ کے موڑ گرام باشندہ کرن دیوناتھ اور دمکا ضلع کے رام گڑھ تھانہ علاقہ کے جواری گاﺅں باشندہ جوگیندر مانجھی عرف کارو شامل ہیں۔'

انہوں نے بتایا کہ 'دونوں کو تفتیش کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے۔'

پرکاش نے بتایا کہ 'اس سلسلے میں گوپی کاندر تھانہ علاقہ کے کھرونی گاﺅں باشندہ مکان مالک رام سنگھاسن گپتا اور پاکوڑ ضلع کے چوکی سالا گاﺅں باشندہ منٹو بھگت کے ساتھ دونوں گرفتار لوگوں سمیت چار نامزد ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 286 اور دھماکہ خیز مواد ضابطہ کی دفعہ 4-5 کے تحت کیس نمبر 9/2020 درج کیا گیا ہے۔'

انہوں نے بتایاکہ سنگھاسن گپتا اور منٹو بھگت کی گرفتاری کیلئے شدید چھاپے ماری کی جارہی ہے ۔

سب ڈویژنل پولیس افسر نے پوچھنے پر بتایاکہ نکسل متاثرہ اس علاقہ میں متعدد غیر قانونی پتھر کان کنی کی اطلاع ملتی رہی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ اتنی بڑی مقدار میں دھماکہ خیز اشیا کا استعمال کئے جانے سمیت متعدد نکات پر پولیس سخت تفتیش کر رہی ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 6:05 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.