رانچی: چارہ گھوٹالہ کے مختلف معاملے میں سزایافتہ آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کی ضمانت عرضی پر کل جمعہ کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی جس کو لے کر لالو یادو کی چاہنے والوں خوشی کی لہر ہے ۔
لالو پرساد یادو کی جانب سے دمکا خزانے سے غیر قانونی طور پر رقم نکالنے کے معاملے میں جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں ضمانت کی عرضی داخل کی گئی تھی لیکن پچھلے 2 سالوں کے دوران ضمانت کی عرضی پر بحث نہیں ہونے کی وجہ سے لالو پرساد یادو کی ضمانت آج تک نہیں ہو پائی ہے۔
لالو یادو کی ضمانت سے متعلق آر جے ڈی کی ترجمان اسمیتا لکڑا نے عدالت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کو کل جھارکھنڈ عدالت سے یقینی طور پر انصاف ملے گا اور انہیں ضمانت مل جائے گی۔
مزید پڑھیں:
کشواہا اور نتیش کی ملاقات: کیا بہار میں نئی سیاست کی دستک ہے؟
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں لالو پرساد یادو کے خلاف جس طرح سے پی آئی ایل دائر کی گئی ہے وہ بے بنیاد ہے۔
واضح رہے کہ چارہ گھوٹالہ کے مختلف معاملے میں سزایافتہ لالو پرساد یادو کو 4 میں سے 3 معاملے میں پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے۔ اگر دمکا معاملے میں ان کو کل ضمانت مل جاتی ہے تو وہ جیل سے باہر آجائیں گے۔