ETV Bharat / state

ہزاری باغ: پک اپ وین پلٹنے سے دولہے کی بہن سمیت 2 افراد کی موت

جھارکھنڈ میں ہزاری باغ ضلع کے ایچاک تھانہ علاقہ میں منگل کو باراتیوں کولیکر جارہی ایک پک اپ وین کے پلٹ جانے سے دلہے کی بہن اور بھانجے کی موت ہوگئی اور گیار دیگر زخمی ہوگئے۔

دولہے کی بہن سمیت 2 افراد کی موت
دولہے کی بہن سمیت 2 افراد کی موت
author img

By

Published : Jun 15, 2021, 10:38 PM IST

پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ جیسے ہی باراتیوں کو لیکر جارہی پک اپ وین کریما ٹی جنگل کے جوٹہاٹانڈواقع موڑ کے قریب پہنچی تو گاڑی بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔ دولہا کی بہن اور بھانجے کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور دس سے زیادہ افراد اس حادثے میں زخمی ہوگئے۔ پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے سات شدید زخمی افراد کو ہزاری باغ صدر اسپتال پہنچایا گیا۔ جبکہ چار دیگر افراد کا علاج سی ایچ سی میں جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں میں ایچاک کے دانگی گاﺅں باشندہ موتی رام بھوئیاں کی اہلیہ سیتا دیوی (31) اور اس کا بیٹا لکشمن رام بھوئیاں (6) شامل ہیں۔ معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

بتایا جاتا ہے کہ ضلع کے مفصل تھانہ علاقہ کے رول رباشندہ امرت بھوئیاں اپنے بیٹے راجیش رام بھوئیاں کی شادی کے لئے کٹک مسانڈی جارہے تھے۔ پک اپ وین میں لگ بھگ 21 افراد سوار تھے ، جس میں خواتین اور بچے زیادہ تھے۔ واقعہ کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.