گینگز آف واسع پور فلم میں 'ڈیفینیٹ' کا کردار ادا کرنے والے اداکار ذیشان قادری پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف رانچی کے ہندپیری پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ یہ ایف آئی آر رانچی کے ایک ہوٹل کے 29 لاکھ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر درج کرائی گئی ہے تاہم اس معاملے میں اداکار کا کسی بھی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ FIR against Zeishan Quadri
رانچی کی مین روڈ پر واقع ہوٹل اے وی این گرینڈ کے مالک وشال شرما نے اداکار ذیشان قادری کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جو جھارکھنڈ کے دھنباد کے رہنے والے ہیں۔ شرما نے الزام لگایا کہ 'ذیشان نے اے وی این گرینڈ اور میرے ذریعہ چلائے جانے والے دوسرے ہوٹل کے کئی کمرے بک کرائے تھے۔ دونوں ہوٹلوں میں کئی اداکار اور اداکاراؤں نے قیام کیا تھا۔ یہ ہوٹل کے کمرے دو ماہ سے زیادہ کے لیے بک کیے گئے تھے۔ Zeishan Quadri Owes Several Lakhs to Vishal Sharma
شکایت کنندہ نے کہا کہ 'جب میں نے ذیشان قادری سے ہوٹل کے بُک کیے ہوئے کمروں کا بل جمع کرنے کے لیے کہا تو انہوں نے صرف 6 لاکھ روپے دیئے جب کہ 29 لاکھ روپے کی رقم ابھی ادا کرنا باقی تھی۔ جب میں نے کئی یاد دہانیاں کرائی تو ذیشان قادری نے اپنا فون کر دیا جس کے بعد میں نے اس سلسلے میں ہندپیری پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ Cheating Case Against Actor Zeishan Qadri
واضح رہے کہ رواں برس اگست میں ملاڈ پولیس نے ذیشان قادری کے خلاف ٹی وی سیریل 'کرائم پیٹرول' کے پروڈیوسر کو دھوکہ دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔ اداکار نے مبینہ طور پر پروڈیوسر کی آڈی کار لی تھی اور اسے 12 لاکھ میں گروی رکھا دیا تھا۔
ہدایتکار انوراگ کشیپ کی فلم گینگز آف واسع پور کی کہانی ذیشان قادری نے لکھی تھی۔ انہوں نے سردار خان کے تیسرے بیٹے ڈیفینیٹ کا کردار بھی ادا کیا۔ ان کے مناظر بہت مشہور ہوئے جن پر آج تک میمز بھی بنائے جاتے ہیں۔ ذیشان کے ساتھ اس ہٹ فلم میں منوج باجپائی، نوازالدین صدیقی، پنکج ترپاٹھی، ریچا چڈھا، ہما قریشی اور تگمانشو دھولیا نے بھی کام کیا۔