ریاست جھارکھنڈ کے ضلع گملہ میں واقع رائے ڈیہہ تھانہ علاقے کے گاؤں ڈیرنگ ڈیہہ میں چار لوگوں کا بہیمانہ طریقے سے قتل کر دیا گیا ہے۔
ان چار لوگوں کی لاش ملنے سے گاؤں میں سنسنی پھیل گئی ہے۔
اس قتل کے بارے میں اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوع پر پہنچ چکی ہے۔ اور مزید کارروائی شروع کردی ہے۔
وہیں ہلاک ہونے والوں میں شوہر اور بیوی شامل ہیں۔ جبکہ دو افراد باہر سے ہیں۔ غیر قانونی تعلقات کی وجہ سے قتل کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بہار اسمبلی کا انتخاب 2 سے 3 مراحل میں ہونے کا امکان
وہیں پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔