ریاست جھارکھنڈ کے ضلع لاتیہار میں رام گڑھ کینٹ سے فوج کا سامان لے جا رہی مال گاڑی کے ایک بوگی کا پہیہ پٹری سے اتر گیا۔ حالانکہ اس واقعے سے ریلوے ٹریفک پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔
تاہم واقعہ کے بعد فوج کے جوانوں نے پورے علاقے کو سیل کردیا۔
وہیں ریلوے کے سینئر عہدیدار بھی جائے وقوع پرپہنچ گئے اور ٹرین کی بوگی کو دوبارہ پٹری پر لانے کا کام شروع کردیا۔ کسی بھی شخص کو جائے واقعے پر جانے سے روک دیا گیا ہے۔