ETV Bharat / state

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات: شام پانچ بجے تک 68.99 فیصد پولنگ - اسمبلی انتخابات

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لیے پانچویں مرحلے میں شام پانچ بجے تک 68.99 فیصد پونگ ریکارڈ کی گئی۔

جھارکھنڈ: اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے کی ووٹنگ جاری

author img

By

Published : Dec 20, 2019, 7:46 AM IST

Updated : Dec 20, 2019, 6:05 PM IST

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے پانچویں اور آخری مرحلے کے لیے رائے دہی آج صبح 7 بجے سے شروع ہوئی تھی جس میں سنتھال پرگنہ خطے کے صاحب گنج، پاکور، دمکا، جام تارا، دیوگھر اور گڈا سمیت 16 اسمبلی حلقے شامل ہیں۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

1 بجے تک 46.50 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

11 بجے تک 28.24 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

9 بجے تک 12.01 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

جھارکھنڈ کے آخری مرحلے کے لیے آج سخت سکیورٹی کے درمیان صبح سات بجے سے لوگ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں۔ کچھ علاقوں میں ٹھنڈ کی وجہ سے پولنگ بوتھ پر لوگ تاخیر سے پہنچ رہے ہیں۔

بوریو، بارہائٹ، لٹپیرا، مہیش پور اور سکاری پورہ کے پانچ اسمبلی حلقوں میں پولنگ سات بجے شروع ہوئی اور سہ پہر تین بجے کے درمیان تک جاری رہے گی۔ باقی 11 سیٹوں پر ووٹنگ شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔

سرکار تشکیل دینے کے عمل سے قبل چوتھے مرحلے کے اسمبلی انتخابات برسر اقتدار بی جے پی اور اپوزیشن پارٹیوں دونوں کے لئے بے حد اہم ہے۔

2014کے دوران ہوئے اسمبلی انتخابات میں یہاں بی جے پی نے 16سیٹوں میں 5پر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسری جانب JMM نے 6، کانگریس نے 3 اور بابو لال مرانڈی کی قیادت والے جھارکھنڈ وکاس مورچہ نے 2سیٹیں حاصل کی تھیں۔ اس بار BJP نے اپنے ایم ایل اے ٹالا مرانڈی کو ٹکٹ نہیں دیا ہے وہ اب AJSU سے انخابات لڑ رہے ہیں۔

BJP کے علاوہ JMM، کانگریس اور RJD پر مشتمل عظیم اتحاد سبھی 16سیٹوں پر چناؤ لڑ رہا ہے۔

اس مرحلے کے تحت 237 امیدوار میدان میں ہیں۔ اس مرحلے میں لوئس مرانڈی اور رندھیر سنگھ ، کانگرس لیجسلیچر پارٹی لیڈر عالمگیر عالم اور جھارکھنڈ وکاس مورچہ کے پردیپ یادو جیسے اہم امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Dec 20, 2019, 6:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.