گینگس آف واسے پور فلم سے مشہور ہوئے اداکار ذیشان قادری ممبئی سے اپنے گھر دھنباد واقع واسے پور پہنچے ہیں۔
اس دوران انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کی جس میں انہوں نے لاک ڈاؤن کی حالت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے لوگوں سے گھر پر رہ کر عید منانے کی اپیل کی۔
ذیشان نے بتایا کہ 'ممبئی انتظامیہ نے ان کا کورونا ٹیسٹ کرایا، جس کے بعد انہیں ممبئی سے دھنباد آنے کی اجازت دی گئی'۔ وہ اپنے ایک دوست ادتیہ کے ساتھ کار سے واسے پور پہنچے۔
انہوں نے بتایا کہ 'بالی وڑ میں لاک ڈاؤن کا کافی اثر ہے۔ تمام شوٹنگ منسوخ کر دی گئی ہیں'۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی خود کی ویب سیریز کی شوٹنگ چل رہی تھی جس کی شروعات 11 مارچ کو ہوئی تھی وہ بھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند ہو گئی۔
ذیشان قادری نے بتایا کہ 'ڈاکٹر ڈان کی شوٹنگ 20 مارچ کو رانچی میں ہونی تھی۔ اسے بھی منسوخ کر دیا گیا ہے، سپاٹ بوائے، لائٹ میں جیسے اسٹاف کے لیے ہم لوگ زیادہ پریشان ہیں'۔
ذیشان نے بتایا کہ ان کی اگلی فلم امیزن پرائم پر ریلیز ہوگی، جس کا نام چھلانگ ہے۔ اس میں راج کمار راؤ اور مشد بروچا ہیں۔ فلم کے ہدایت کار ہنسل مہتا ہیں۔ پروڈیوسر لو رنجن ہیں۔
ذیشان نے اس فلم کی کہانی لکھی ہے اور یہ فلم بچوں کے اسپورٹس لائف کو لے کر بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جان ہے تو جہان ہے۔ اس لیے لوگوں سے اپیل ہے کہ کورونا سے بچنے کے لیے گھروں میں رہ کر عید منائیں۔