ETV Bharat / state

جھارکھنڈ: پولیس اور نکسلیوں میں تصادم، چار پولیس اہلکار ہلاک

author img

By

Published : Nov 23, 2019, 7:54 AM IST

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات سے قبل لاتیہار میں نکسلیوں نے پولیس پر حملہ کردیا۔جس میں ایک ایس آئی سمیت چار پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

جھارکھنڈ: پولیس اور نکسلیوں میں تصادم، چار پولیس اہلکار ہلاک

گذشتہ رات نکسلیوں نے ضلع کے چندوا تھانہ علاقے کے لوکیریا موڑ کے پاس پولیس کی ٹیم پر حملہ کیا۔

نکسلیوں کے اچانک حملے میں ایک پولیس سب انسپکٹر سمیت چار پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے، ایک پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ایس آئی کا نام سوکرا اوراؤ ہے جب کہ دیگر پولیس اہلکاروں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

پولیس جوان پیٹرولیم پر نکلے ہوئے تھے اسی دوران وہ لوگ لوکوئیا موڑ کے پاس پہنچے تب ہی نکسلیوں نے ان پر فائرنگ شروع کردی، بعد میں پولیس کی جانب سے بھی جوابی کاروائی کی گئی۔

واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔ نکسلیوں کے ذریعہ پولیس فورس پر حملے کے بعد خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.