ETV Bharat / state

Jharkhand Board Exams 2022: جھارکھنڈ کے وزیر تعلیم نے نہیں دیا انٹر کا امتحان، کہا تیاری ادھوری ہے - جھارکھنڈ کے وزیر تعلیم جگرناتھ مہتو

جھارکھنڈ میں بورڈ کے امتحانات شروع ہوگئے ہیں تاہم اس بار لوگوں کی نظریں ایک خاص طالب علم جھارکھنڈ کے وزیر تعلیم جگرناتھ مہتو پر ٹکی ہوئی تھی جو اس بارانٹر کے امتحان Jharkhand Board Exams 2022 دینے والے تھے۔ لیکن صحتیاب نہیں ہونے کی وجہ سے اس بار بھی امتحان کی تیاری نہیں کی اور وہ انٹر کے امتحان دینے سے قاصر ہیں۔

جھارکھنڈ کے وزیر تعلیم نے نہیں دیا انٹر کا امتحان، کہا، تیاری ادھوری ہے

author img

By

Published : Mar 24, 2022, 10:16 PM IST

رانچی: جھارکھنڈ کے وزیر تعلیم جگرناتھ مہتو اس بار بھی انٹر کے امتحان نہیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ہی اسمبلی حلقہ کے نواڈیہ انٹر کالج میں انٹرمیڈیٹ آرٹس میں داخلہ لیا تھا لیکن 1 ماہ بعد وہ شدید طور پر بیمار ہو گئے Jharkhand Board Exams 2022 ۔ جس کی وجہ سے وہ پچھلی بار فارم بھرنے کے بعد بھی امتحان نہیں دے پائے تھے اور اس بار بھی وہ مکمل طور پر صحت مند نہیں ہیں جس کی وجہ سے اس بار بھی انہوں نے خود کو امتحان سے دور کر لیا ہے۔

جھارکھنڈ کے وزیر تعلیم جگرناتھ مہتو بھلے ہی انٹر کے امتحان میں شریک نہیں ہوئے ہیں، لیکن انہوں نے امتحان میں شامل ہونے والے انٹر اور میٹرک کے طلباء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیر تعلیم جگرناتھ مہتو Jharkhand Education Minister Jagranath Mehto نے کہا کہ امتحان میں شامل ہونا ہی ضروری نہیں ہے بلکہ اس کی تیاری بھی کرنی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ابھی مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئے ہیں جس سے امتحان کی تیاری بھی نہیں ہوئی ہے اس لیے وہ انٹر کے امتحان میں شریک نہیں ہو رہے۔

ویڈیو

جگرناتھ مہتو نے کہا کہ 'محکمہ کی طرف سے امتحان کی تیاری مکمل Jharkhand Board Exams 2022 ہے۔ ہماری حکومت نے پچھلی بار جس طرح سے ٹاپ کرنے والے طلباء کو انعامات دیا تھا اس بار بھی انعامات دیا جائے گا، حکومت اس بار پچھلی بار سے بہتر انعامات دے گی، اس لیے طلباء کو چاہیے کہ وہ مکمل تیاری کرکے امتحان دیں۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ وزیر تعلیم نے اگست 2020 میں اپنے اسمبلی حلقہ ڈمری میں واقع نوادیہ کے دیوی مہتو میموریل انٹر کالج میں طلباء کے ساتھ لائن میں کھڑے ہوکر داخلہ لیا تھا لیکن کورونا سے متاثر ہونے کے بعد وہ امتحان نہیں دے پائے تھے لیکن رواں برس بھی صحتیاب نہیں ہونے کی وجہ سے خود کو امتحان سے دور کرلیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.