ETV Bharat / state

Illegal Mining Case جھارکھنڈ کے وزیراعلی ہیمنت سورین کو ای ڈی کا سمن

جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین کو ای ڈی نے کان کنی معاملے میں سمن بھیجا ہے۔ ای ڈی نے ہیمن سورین کو پوچھ گچھ کے لیے جمعرات کو طلب کیا ہے۔ ED summons Jharkhand CM Hemant Soren

جھارکھنڈ کے وزیراعلی ہیمنت سورین کو ای ڈی کا سمن

author img

By

Published : Nov 2, 2022, 10:40 AM IST

Updated : Nov 2, 2022, 11:17 AM IST

رانچی: وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ ای ڈی نے کان کنی کے معاملے میں ہیمنت سورین کو سمن بھیجا ہے سمن میں ای ڈی نے وزیر اعلی کو جمعرات کو پیش ہونے کو کہا ہے۔ دراصل، حال ہی میں اس معاملے میں پنکج مشرا سمیت دو دیگر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ای ڈی کے مطابق، جھارکھنڈ میں اب تک 1000 کروڑ روپے سے زائد کے غیر قانونی کان کنی سے متعلق جرائم کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ED summons Jharkhand CM Hemant Soren

وزیر اعلی ہیمنت سورین کو ای ڈی نے جمعرات کو رانچی میں اپنے علاقائی دفتر میں حاضر ہونے کو کہا ہے۔ ای ڈی کے سمن میں کہا گیا ہے کہ وہ پی ایم ایل اے ایکٹ کے تحت پوچھ گچھ اور بیان ریکارڈ کروانا چاہتے ہیں۔ ای ڈی کی جانچ اس وقت شروع ہوئی جب انہوں نے پنکج مشرا اور ان کے ساتھیوں کے خلاف 8 جولائی کو صاحب گنج، برہیت، راج محل، مرزا چوکی اور برہاروا میں 19 مقامات پر غیر قانونی کان کنی اور جبری وصولی کے مبینہ معاملات کے سلسلے میں چھاپے مارے تھے۔ Illegal Mining Case

ای ڈی کان کنی گھوٹالہ معاملے میں منی لانڈرنگ کی جانچ کر رہی ہے۔ اس سے پہلے ای ڈی نے پنکج مشرا کو پی ایم ایل اے ایکٹ کے تحت گرفتار کیا تھا۔ اس معاملے میں ان کے علاوہ دو اور لوگوں کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔ اس وقت دونوں عدالتی حراست میں ہیں۔ ED summons Jharkhand CM Hemant Soren

حالیہ کارروائی کے بعد ای ڈی نے اب بڑی کارروائی کی تیاری کر لی ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی تفتیشی ایجنسی نے منگل کو پولیس ہیڈ کوارٹر کو ایک خط بھیجا ہے۔ اس خط کے ذریعے مرکزی ایجنسی نے پولیس فورس کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس میں ای ڈی نے لکھا ہے کہ رانچی کے ائیرپورٹ روڈ پر واقع ای ڈی زونل آفس کی سیکورٹی بڑھانے کی ضرورت ہے۔

پولیس ہیڈ کوارٹر کے اعلیٰ ذرائع نے بھی ای ڈی کا خط موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔ پولس ہیڈ کوارٹر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ای ڈی کئی اہم معاملات کی جانچ کر رہی ہے، ایسے میں ضروری ہے کہ ای ڈی زونل آفس کی سیکورٹی کو مضبوط کیا جائے۔ Illegal Mining Case

اسی وقت، ایک اور اطلاع ہے کہ ای ڈی نے سی آر پی ایف کو ایک خط بھی لکھا ہے، تاکہ پولیس تحفظ فراہم نہ ہونے کی صورت میں نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا جا سکے۔ تاہم، اب تک صرف سی آر پی ایف اہلکار ہی ای ڈی آفس کی سیکورٹی سنبھال رہے ہیں۔ ED summons Jharkhand CM Hemant Soren

موصولہ اطلاعات کے مطابق ای ڈی اب ریاست کے ایک بڑے سیاستدان پر کارروائی کرنے کی تیاری کر رہی ہے، ایسے میں ای ڈی کو خدشہ ہے کہ سیاست داں کے خلاف کارروائی سے ناراض ہو کر کچھ لوگ احتجاج کر سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ای ڈی اپنے دفتر کے سیکورٹی نظام کو مکمل طور پر مضبوط کرنا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Raid on Businessman Prem Prakash's House ای ڈی نے پریم پرکاش کے گھر سے دو اے کے 47 رائیفلز برآمد کی

Last Updated : Nov 2, 2022, 11:17 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.