رانچی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے آج صبح جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے پریس ایڈوائزر کے ٹھکانوں پر مبینہ منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں چھاپہ مارا ہے۔ ایجنسی کے ذرائع کے مطابق سورین کے پریس ایڈوائزر ابھیشیک پرساد کے احاطے میں تلاشی کی کارروائیاں کی گئیں۔ ایجنسی ذرائع کے مطابق ابھیشیک پرساد اور صاحب گنج کے ڈپٹی کمشنر کی رہائش گاہوں سمیت 12 مقامات پر ای ڈی کی جانب سے چھاپے مارے گئے اور تلاشی لی گئی۔
-
#WATCH | Ranchi: ED raids are underway at Jharkhand CM Hemant Soren's press advisor's residence Abhishek Prasad alias Pintu in connection with an illegal mining case.
— ANI (@ANI) January 3, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Searches are being carried out at 12 locations including Abhishek Prasad's residence and the residence of… pic.twitter.com/fRuJWQkxw8
">#WATCH | Ranchi: ED raids are underway at Jharkhand CM Hemant Soren's press advisor's residence Abhishek Prasad alias Pintu in connection with an illegal mining case.
— ANI (@ANI) January 3, 2024
Searches are being carried out at 12 locations including Abhishek Prasad's residence and the residence of… pic.twitter.com/fRuJWQkxw8#WATCH | Ranchi: ED raids are underway at Jharkhand CM Hemant Soren's press advisor's residence Abhishek Prasad alias Pintu in connection with an illegal mining case.
— ANI (@ANI) January 3, 2024
Searches are being carried out at 12 locations including Abhishek Prasad's residence and the residence of… pic.twitter.com/fRuJWQkxw8
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے پریس مشیر ابھیشیک پرساد عرف پنٹو، صاحب گنج کے ڈی سی رام نیواس یادو اور ان کے متعدد قریبی معتمدین کی رہائش گاہوں پر چھاپہ مارکارروائی شروع کی ہے۔ ای ڈی کی ٹیم بدھ کی صبح دو گاڑیوں میں ابھیشیک پرساد کے گھر پہنچی اور ریتو روڈ کے شیو پوری میں واقع ابھیشیک پرساد کے گھر پر چھاپہ مار رہی ہے۔ پریس ایڈوائزر کے گھر کے باہر بھی سکیورٹی فورسز تعینات ہیں۔ کسی کو اندر سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ دوسری طرف ای ڈی کی ٹیم ونود سنگھ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار رہی ہے جو وزیر اعلیٰ کے قریبی دوست بتائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ای ڈی کی ٹیم کئی دیگر مقامات پر بھی چھاپے مار رہی ہے۔
-
STORY | ED raids Jharkhand CM's press advisor, others in 'illegal' mining case
— Press Trust of India (@PTI_News) January 3, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
READ: https://t.co/YlbfYVR628
VIDEO: pic.twitter.com/SOkwgHMPS8
">STORY | ED raids Jharkhand CM's press advisor, others in 'illegal' mining case
— Press Trust of India (@PTI_News) January 3, 2024
READ: https://t.co/YlbfYVR628
VIDEO: pic.twitter.com/SOkwgHMPS8STORY | ED raids Jharkhand CM's press advisor, others in 'illegal' mining case
— Press Trust of India (@PTI_News) January 3, 2024
READ: https://t.co/YlbfYVR628
VIDEO: pic.twitter.com/SOkwgHMPS8
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم غیر قانونی کان کنی کے ذریعے منی لانڈرنگ کے معاملے میں رانچی اور راجستھان میں 10 سے زیادہ مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ای ڈی کے ذرائع نے بتایا کہ ای ڈی کے ذریعہ ابھیشیک پرساد عرف پنٹو (میڈیا ایڈوائزر، سی ایم ہیمنت سورین)، آئی اے ایس رام نیواس یادو (ڈپٹی کمشنر صاحب گنج اور راجستھان میں رہائش)، آرکیٹیکٹ ونود کمار، کھوڈنیا برادرس (صاحب گنج)، پپو یادو (دیوگھر)، ڈی ایس پی راجیندر دوبے (ہزاری باغ اور دیگر مقامات)، ابھے سراوگی (کولکاتہ) اور اودھیش کمار کے خلاف چھاپے مارہے جارہے ہيں۔
وزیراعلی ہیمنت سورین کو گزشتہ سال 30 دسمبر کو ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ (ای ڈی) کی جانب سے ساتواں سمن جاری کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ایک "آخری موقع" ہے کہ وہ زمین کے ایک مبینہ گھوٹالے میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں۔ سورین نے کہا کہ سمن 'غیر قانونی' قرار دیا۔ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ 2002 کی دفعات کے تحت ای ڈی کے ذریعہ سورین کو جاری کردہ یہ ساتواں سمن تھا جس میں ان سے اپنا بیان ریکارڈ کرنے کو کہا گیا تھا۔ وزیراعلی ای ڈی کے چھ سمن پر بھی حاضر نہیں ہوئے تھے۔ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے کچھ دن پہلے ایک مبینہ زمین گھوٹالے میں اپنا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ کی جانب سے ساتویں سمن کو'آخری موقع' قرار دیے جانے کے بعد کہا کہ ان کو بھیجے گئے سمنز 'غیر قانونی' ہیں۔
وزیراعلی نے ای ڈی پر پورے معاملے کا میڈیا ٹرائل کرنے کا بھی الزام لگایا ہے۔ اپنے جواب میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ جائیدادوں کی تفصیلات پہلے ہی دے چکے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلی ہیمنت سورین نے ای ڈی پر حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرنے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔
مزید پڑھیں: ہیمنت سورین کی گرفتاری پر ان کی اہلیہ جھارکھنڈ وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھال سکتی ہیں
پچھلے ہفتے کے اوائل میں ای ڈی نے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کو منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ 2002 کی دفعات کے تحت ساتواں سمن جاری کیا تھا جس میں ان سے اپنا بیان ریکارڈ کرنے کو کہا گیا تھا۔ چونکہ وہ ای ڈی کے چھ سمن بھیجنے پر بھی حاضر نہیں ہوئے تھے۔ اس بار ایجنسی نے کہا کہ بیان ریکارڈ کرنے کا یہ آخری موقع ہے۔ جھارکھنڈ وزیراعلی ہیمنت سورین نے الزام عائد کیا کہ ای ڈی نے انہیں اپنے سیاسی آقاؤں کے کہنے پر 14 اگست کو طلب کیا تھا۔