ETV Bharat / state

جھارکھنڈ کے وزیراعلی کو ای ڈی کا ساتویں مرتبہ نوٹس

7th summon issued by ED to Jharkhand CM Soren جھارکھنڈ کے وزیراعلی ہیمنٹ سورین کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ایک مبینہ زمین گھوٹالہ کے سلسلے میں ساتویں مرتبہ نوٹس جاری کی گئی ہے تاہم وہ ایک مرتبہ بھی ای ڈی کے دفتر حاضر نہیں ہوئے ہیں۔

Jharkhand CM Soren
Jharkhand CM Soren
author img

By ANI

Published : Dec 30, 2023, 12:25 PM IST

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ایک مبینہ زمین گھوٹالہ کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کے لئے ہفتہ کو جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین کو ایک تازہ سمن جاری کیا ہے۔ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ 2002 کی دفعات کے تحت ای ڈی کے ذریعہ وزیراعلی ہیمنت سورین کو یہ ساتواں سمن جاری کیا گیا ہے جس میں ان سے اپنا بیان ریکارڈ کرنے کو کہا گیا ہے۔ چونکہ وزیراعلی ہیمنٹ سورین ای ڈی کے چھ سمن پر حاضر نہیں ہوئے تھے۔ اس بار ای ڈی نے کہا ہے کہ یہ بیان ریکارڈ کرنے کا ان کے پاس آخری موقع ہے۔

ای ڈی نے اپنے سمن میں کہا کہ "چونکہ آپ کو جاری کردہ سمن کی تعمیل میں ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ کے دفتر نہیں آئے ہیں، اس لیے ہم آپ کو منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ، 2002 کے سیکشن 50 کے تحت اپنا بیان ریکارڈ کرنے کا آخری موقع دے رہے ہیں، اس نوٹس کی وصولی کے 7 دنوں کے اندر آپ اپنی سہولت کے مطابق جس وقت، جس تاریخ اورجس جگہ بیان ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں، بیان ریکارڈ کردینا چاہیے"۔ایجنسی نے وزیراعلی سے کہا ہے کہ وہ اس نوٹس کی وصولی کے دو دن کے اندر جگہ، تاریخ اور وقت بتائے۔ ای ڈی نے سمن میں کہا کہ "چھ سمن جاری کرنے کے باوجود آپ (ہیمنت سورین) بے بنیاد وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے اس دفتر کے سامنے پیش نہیں ہوئے ہیں۔ یہ عدم پیشی موجودہ کیس میں تحقیقات کی پیشرفت میں مسلسل رکاوٹ بن رہی ہے"۔

واضح رہے کہ ای ڈی نے چھٹا سمن 12 دسمبر کو پوچھ گچھ کے لیے جاری کیا تھا لیکن وزیراعلی ای ڈی کے دفتر نہیں پہنچے اور نہ ہی اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ جھارکھنڈ وزیراعلی ہیمنٹ سورین کو پہلی بار ای ڈی نے اگست کے وسط میں ایک اراضی بدعنوانی کیس کے سلسلے میں طلب کیا تھا۔ تاہم وزیراعلیٰ نے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ وہ ریاست کے یوم آزادی کی تقریبات میں مصروف تھے۔ انہیں دوبارہ 24 اگست اور 9 ستمبر کو پیش ہونے کو کہا گیا لیکن انہوں نے مصروفیات کا حوالہ دیتے ہوئے اس نوٹس کو بھی نظرانداز کردیا۔اس کے بعد ایجنسی نے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کو چوتھا سمن جاری کیا، جس میں ان سے کہا گیا کہ وہ 23 ستمبر کو ایجنسی کو رپورٹ کریں۔

مزید پڑھیں: جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین سے خصوصی بات چیت

ایجنسی کو لکھے گئے اپنے خط میں ہیمنٹ سورین نے کہا کہ انہوں نے ای ڈی کو تمام ضروری دستاویزات اور معلومات فراہم کر دی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ اگر ای ڈی کو کسی بھی معلومات کی ضرورت ہو تو وہ ان دستاویزات کا حوالہ دے سکتی ہے جو اس نے ایجنسی کے ساتھ پہلے ہی شیئر کی تھیں۔ تاہم وزیراعلی ہیمنٹ سورین نے الزام لگایا کہ ای ڈی نے انہیں اپنے "سیاسی آقاؤں" کے کہنے پر 14 اگست کو طلب کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.