ETV Bharat / state

ای سی ایل کلرک 25 ہزار روپے رشوت وصول کرتے گرفتار - کرائم نیوز

ملک بھر میں لاک ڈاون کے دوران جرائم میں کمی نہیں آئی ہے بلکہ ان میں اضافہ ہی ہوتا گیا بعض مقامات پر دن دہاڑے قتل کی واردات بھی پیش آئی ہیں۔

ای سی ایل کلرک 25 ہزار روپے رشوت وصول کرتے گرفتار

author img

By

Published : Jun 7, 2020, 5:25 AM IST

قومی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے جھارکھنڈ میں ایسٹرن کولفیلڈز لمیٹڈ کے راج محل علاقے کے تحت راج محل اوپن کاسٹ پروجیکٹ میں تعینات کلرک کو ہفتے کے روز 25،000 روپے رشوت وصول کرتے گرفتار کیا۔

بیورو ذرائع نے بتایا کہ کلرک گوکل چندر سہا کے خلاف رشوت طلب کرنے کی شکایت موصول ہونے پر معاملہ درج کیا گیا تھا۔ کلرک پر شکایت کنندہ نے الزام لگایا تھا کہ کلرک نے ان کی تقرری کے لئے 35000 روپے رشوت طلب کی تھی ، جو اس کے والد کی وفات کے بعد ہمدردی کی بنیاد پر اس کی تقرری سے متعلق تھا ۔ شکایت کنندہ کے والد ایسٹرن کولفیلڈ لمیٹڈ کے راج محل علاقے میں ملازم تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ شکایت کی تصدیق کے دوران رشوت طلب کرنے کے ثبوت ملنے پر کلرک کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ خصوصی ٹیم نے شکایت کنندہ سے پہلی قسط کے طور پر 25،000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھ کلرک گوکل چندر سہا کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کو پوچھ گچھ کے بعد بیورو کی دھن آباد کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.