ETV Bharat / state

جھارکھنڈ : کانگریس نے انتخابی منشور جاری کیا - ہجومی تشدد کے خلاف قانون بنانے کی بات کہی ہے

منشور جاری کرنے کے بعد کانگریس رہنما آر پی سنگھ نے کہا کہ یہ منشور بند کمرے میں نہیں بلکہ عوام کی رائے-مشورے سے تیار کیا گیا ہے۔

انتخابی مینیفیسٹو جاری کیا
author img

By

Published : Nov 24, 2019, 10:25 PM IST

جھارکھنڈ میں 30 نومبر سے ہونے جا رہے اسمبلی انتخاب کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیوں نے کمر کس لی ہے۔ انتخاب سے قبل تمام پارٹیاں عوام سے وعدے کر رہی ہیں۔ اسی ضمن میں کانگریس نے بھی اپنا انتخابی منشور جاری کیا ہے۔

منشور جاری کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما آر پی سنگھ نے کہا کہ ریاست میں منشور کو سبھی اضلع کی عوام سے بات چیت کرنے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

منشور جاری کرنے کے بعد کانگریس کے رہنما آر پی سنگھ نے کہا کہ اس میں بے روزگاری کو سب سے اہم موضوع بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اتحاد کی حکومت بنتی ہے تو ہر گھر سے ایک شخص کو نوکری اور اگر نوکری نہیں مل پائی تو بھتہ دیا جائے گا۔

آر پی سنگھ نے کہا کہ لوگوں کو حکومتی سہولیات کا فائدہ دینے کے لیے حکومت تمام سہولیات لوگوں کے گھر تک پہنچائے گی۔ پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں ریاستی حکومت ٹیکس کو کم کرنے کا کام کرے گی۔

رگھوور حکومت کے 5 ہزار سے زائد اسکولوں کو آپس میں ملا دینے کے معاملے پر کانگریس نے منشور میں سبھی اسکولوں کو کھولنے کی بات کہی ہے۔ خواتین کے تحفظ کے لیے ہیلپ لائن کا آغاز، اسکولی بچیوں کو حکومت بننے کے بعد سائکل دینے کی بات، وہیں او بی سی کو 27 فیصد رزرویشن نافذ کرنے کی بات کہی ہے۔ پولیس میں خواتین کو 33 فیصد رزرویشن دینے پر زور دیاگیا ہے۔

اس کے علاوہ کانگریس نے کسانوں کے قرض معاف کرنے اور ہجومی تشدد کے خلاف قانون بنانے کی بات کہی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.