ETV Bharat / state

Tension In Ranchi رانچی میں دو گروہ کے درمیان مار پیٹ، علاقے میں حالات کشیدہ - رانچی میں دو گروہ کے درمیان مار پیٹ

رانچی کے ارگورہ علاقے میں لڑائی کا واقعہ پیش آیا۔ یہ واقعہ ہفتہ کی رات پیش آیا۔ کچھ سماج دشمن عناصر نے اسے فرقہ وارانہ شکل دینے کی کوشش کی۔ تاہم وہ اپنے مذموم منصوبے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ ساتھ ہی لڑائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہرمو مارکیٹ بند کر دی گئی ہے۔ پولیس علاقے میں تعینات ہے۔ Beating incident in ranchi

رانچی میں دو گروہ کے درمیان مار پیٹ،
رانچی میں دو گروہ کے درمیان مار پیٹ،
author img

By

Published : Jul 2, 2023, 12:59 PM IST

رانچی: ریاست جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی کے ارگورہ علاقے میں مارپیٹ کے ایک معاملے کو مذہبی رنگ دینے کی ہر ممکن کوشش کی گئی، تاہم رانچی پولیس نے سماج دشمن عناصر کا یہ منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکا۔ لڑائی کا واقعہ ہفتہ کی دیر رات پیش آیا۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ارگورہ علاقہ میں اضافی پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔

درحقیقت رانچی کے ارگورہ تھانہ علاقے میں واقع ہرمو بازار میں ہفتہ کی رات آشیش اسٹوڈیو کے آپریٹر کی کھڑی بائیک سے ایک اسکوٹی کی ٹکر ہوگئی۔ تصادم کے بعد اسٹوڈیو کے ڈائریکٹر آشیش نے اسکوٹی سوار سے کہا کہ وہ موٹر سائیکل کی مرمت کرائے یا ہرجانہ ادا کرے۔ اس دوران دونوں کے درمیان بحث شروع ہوگئی۔ بحث کے دوران آشیش اور اسکوٹی سوار کے درمیان جگڑا ہوگیا۔ وہیں دونوں کے جھگڑے کو دیکھ کر دونوں کی طرف کے لوگ بھی جائے واقعہ پر پہنچ گئے، جس کے بعد جھگڑے میں شدت آگئی اور دونوں گروہ نے ایک دوسرے پر حملہ کیا۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لیکن پولیس کو دیکھتے ہی جھگڑا کرنے والے وہاں سے فرار ہوگئے۔

دکاندار سے لڑائی کے واقعہ کے بعد مقامی لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور ارگورہ پولیس اسٹیشن کے باہر دیر رات تک ہنگامہ کیا۔ اس معاملے کو لے کر دارالحکومت میں افواہیں پھیلائی گئیں کہ ہرمو میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ جس کے بعد صورتحال کو سنبھالنے کے لیے رات گئے ہرمو کے علاقے میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی۔ معلومات کے مطابق دکان کے مالک آشیش کمار کے ساتھ جھگڑا کرنے والوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ پولیس نے ان کے نام پر ایف آئی آر بھی درج کی ہے۔ ملزمان میں محمد صدام، اسلم، زبیر، سہیل خان، افروز محمد، شاہ رخ، عرفان شامل ہیں، یہ تمام افراد ہرمو مارکیٹ میں دکان چلاتے ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ان کی شناخت ہوگئی ہے، جس کے بعد پولیس ٹیم ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشاں ہے۔

مزید پڑھیں: اورنگ آباد، دو گروہوں کے درمیان مار پیٹ

رانچی کے سٹی ایس پی سدھانشو جین نے کہا کہ احتیاطی اقدام کے طور پر ہرمو بازار میں اضافی پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔ مار پیٹ کے معاملے میں جو لوگ قصوروار ہیں، انہیں کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا۔ سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر افواہیں پھیلانے والوں کی خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے، ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب مات پیٹ کے واقعے کے خلاف آج ہرمو مارکیٹ احتجاجاً بند ہے۔ لوگ مندر کے قریب مٹن اور چکن کی دکانوں کو ہٹانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.