رگھوبر داس نے ٹوئٹ کیاکہ ' میں جھارکھنڈ میں پہلی بار ووٹنگ کرنے والے نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ نئے جھارکھنڈ کو ووٹ دیں، اتحاد ، قوم کی سالمیت اور جھارکھنڈ کی خوشحالی اور ترقی کے لیے ووٹ دیں۔
انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کیا کہ جھارکھنڈ کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے۔میں سب سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے اور ریکارڈ بنانے کی اپیل کرتا ہوں۔ ایک ایک جھارکھنڈ کی ترقی میں اہم ہے۔انہوں نے لکھا کہ' پہلے مت دان پھر جل پان'۔
جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 6 اضلاع کی 13 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔جب کہ جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان 23 دسمبر کو کیا جائے گا۔