ETV Bharat / state

کسانوں پر مظالم، حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گے

author img

By

Published : Nov 29, 2020, 9:39 PM IST

جھارکھنڈ ریاستی کانگریس نے آج کہاکہ انصاف کے طلبگار کسانوں کے سینوں پر پڑنے والی لاٹھیاں مرکز کی نریند رمودی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔

Central government will have to bow down to farmers: Congress
کسانوں پر مظالم، حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گے

ریاستی کانگریس کے ترجمان آلوک کمار دوبے نے یہاں کہاکہ نا انصافی کے خلاف آواز اٹھانا جرم نہیں ہے، فریضہ ہے، ملک کے لیے جے کسان تھا اور رہے گا۔ مودی حکومت پولیس کی فرضی ایف آئی آر سے کسانوں کے مضبوط ارادوں کو بدل نہیں سکتی۔ کسان مخالف کالے قانون کے ختم ہونے تک یہ لڑائی جارہی رہے گی۔

انہوں نے کہاکہ کسانوں پر مودی حکومت بھلے ہی واٹر کینن چلوائے، بڑے بڑے پتھر لگا کر راستے رکوائے، خاردار تار لگائے ، مٹی کے ڈھیر لگائے ، سڑکوں کو بند کر ے ، بیریئر لگا کر رخنہ ڈلوائے ، لیکن ملک کے کسانوں کے مضبوط ارادوں کے سامنے حکومت کو جھکناہی پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کمپنیوں کے دفتر جاکر فوٹو کھینچارہے ہیں اور لاکھوں کسان دہلی کے سڑکوں پر کراہ رہے ہیں۔

آلوک کمار دوبے نے کہاکہ ہمارا نعرہ جے جوان جے کسان کا تھا ، لیکن آج وزیراعظم نریندر مودی کے غرور نے جوانوں کو کسانوںکے خلاف کھڑا کر دیا ہے ۔کانگریس لیڈر نے کہاکہ بی جے پی کے کھرب پتی دوست دہلی آتے ہیں تو ان کے لئے سرخ قالین بچھائے جاتے ہیں لیکن کسانوں کیلئے دہلی آنے کے راستے کھودے جاتے ہیں ۔ ایک ملک ایک انتخاب کی فکر کرنے والے وزیراعظم کو ایک ملک ، ایک سلوک بھی نافذ کرنا چاہئے ۔ جب گاندھی جی کے سچ ۔ عدم تشد کی لاٹھی لیکر ملک کے کسان نکلے تو دنیا کی سب سے بڑی برٹش حکومت تنکے کی طرح بکھر گئی ۔ آج پھر دہلی دربار کے بی جے پی مغرورین کے خلاف آواز بلند ہوئی ہے۔ کانگریس کالے قانون کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.