ETV Bharat / state

جمشید پور: مزدوروں کو واپس لانے کے لیے بسیں بھیجی گئیں - مزدوروں کی اسکریننگ

لاک ڈاؤن کی وجہ سے دوسری ریاستوں میں پھنسے جمشید پور کے مزدوروں کو واپس لانے کے لیے بسیں روانہ کردی گئیں ہیں۔

جمشید پور: مزدوروں کو واپس لانے کے لیے بسیں بھیجی گئیں

author img

By

Published : May 4, 2020, 1:07 PM IST

ریاست جھارکھنڈ کے ضلع جمشید پور کے ان مزدوروں کو واپس لانے کے لیے بسیں روانہ کردی گئیں ہیں جو لاک ڈاؤن کے دوران دیگر ریاستوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ مزدوروں کو لانے کے لیے اڈیشہ کے لیے 12 اور چھتیس گڑھ کے لیے 2 بسیں بھیجی گئیں ہیں۔ اوڈیشہ اور چھتیس گڑھ کے لیے بھیجی گئی تمام بسوں کو سینیٹائز کیا گیا اور بسوں میں کھانے پینے کا انتظام کیا گیا ہے۔

مجسٹریٹ اور پولیس افسران کو ہر بس میں تعینات کیا گیا ہے۔ مزدوروں کی اسکریننگ کے بعد ہی انہیں بس کے ذریعہ ضلع میں واپس لایا جائے گا۔ ضلع میں آنے کے بعد میڈیکل اسکرینگ کے بعد مزدوروں کو گھر میں ہی قرنطینہ کرنے کی ہدایت کے ساتھ گھر بھیج دیا جائے گا۔

ریاست اڈیشہ کے خوردا، آنگول، سنبل پور، برگوڑا، راجماڑا، کیونجھر، کٹک اور ریاست چھتیس گڑھ کے راجنندگاؤں اور بلاسپور سے مزدوروں کو واپس لایا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.