ETV Bharat / state

کلہاڑی سے  چھوٹے بھائی کا قتل - سنگھ بھوم کے تھانہ منوہر پور

ضلع مغربی سنگھ بھوم میں آپسی جھگڑے کے معاملے میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی پر کلہاڑی سے حملہ کرکے ہلاک کردیا۔ اس کے بعد ملزم نے اگلے دن لاش کو دفن کردیا۔

کلہاڑی سے وار کر چھوٹے بھائی کا قتل
کلہاڑی سے وار کر چھوٹے بھائی کا قتل
author img

By

Published : Sep 9, 2020, 12:30 PM IST

ریاست جھارکھنڈ کے ضلع سنگھ بھوم کے تھانہ منوہر پور علاقہ میں واقع ڈمبولی گاؤں میں ایک قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ آپسی جھگڑے سے ناراض بڑے بھائی بیرو سورن نے اتوار کی رات اپنے چھوٹے بھائی کو لوہے کے پائپ سے وار کر زخمی کر دیا۔ اس کے بعد اس نے کلہاڑی سے اس کے سر پر وار کر ہلاک کر دیا۔

ملزم نے لاش کو 24 گھنٹے گھر میں چھپایا رہا اور پیر کی شام گھر سے 50 میٹر دور ایک گڑھے میں دفنا دیا۔ اس کا انکشاف اس وقت ہوا جب پولیس منگل کے روز جائے واقع پر پہنچی اور قبر کھود کر 42 سالہ سیلائے سورین کی لاش نکالی۔ اس کے بعد پولیس نے قتل کے الزام میں بڑے بھائی کو گرفتار کرلیا۔

کلہاڑی سے وار کر چھوٹے بھائی کا قتل

منگل کے روز خفیہ اطلاع ملنے پر منوہر پور پولیس جائے واقع پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے چکردھرپور بھیج دیا۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میرٹھ: جم ٹرینر کا گولی مارکر قتل

پولیس کے مطابق ملزم نے بتایا کہ اس کا چھوٹا بھائی شرابی تھا اور گھر میں ہنگامہ برپا کرتا تھا۔ ہلاک شدہ شخص اتوار کے روز اسی طرح بیرو کے ساتھ الجھ گیا تھا۔ اپنے بھائی سے جھگڑے میں سیلائے نے بیرو پر پتھر سے حملہ کیا، جس دوران غصے کی وجہ سے بیرو نے سیلائے پر گھر میں پڑی لوہے کے پائپ سے حملہ کیا۔ اس کے بعد کلہاڑی سے اس کے سر پر وار کیا جس کی وجہ سے سیلائے کی موت ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.