ETV Bharat / state

معاشی تنگی سے پریشان نوجوان نے کی خود کشی - لاش پوسٹ مارٹم

جھارکھنڈ میں گڈا ضلع کے مہاگاما تھانہ علاقہ میں منگل کو معاشی تنگی سے پریشان ایک نوجوان نے ٹرین سے کٹ کر اپنے آپ کو ہلاک کرلیا ۔

معاشی تنگی سے پریشان نوجوان نے کی خود کشی

author img

By

Published : Jul 28, 2020, 7:22 PM IST

پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ مہا گاما تھانہ علاقہ کے دیا جوری ریلوے ٹریک پر انج کمار یادو نے ایسٹرن کولڈ فیلڈ لمیٹیڈ ( ای سی ایل ) کی راج محل پروجیکٹ کے سائیلو پوائنٹ سے کوئلہ لیکر آرہی ٹرین کے سامنے سرکو ٹریک پر رکھ دیا جس سے موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی ۔

معاملے کی جانکاری ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی ہے ۔ متوفی انج اسی تھانہ علاقہ کے نونا جور گاﺅں کا رہنے والا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ انج لاک ڈاﺅن کی وجہ سے معاشی تنگی میں مبتلا تھا ۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.