ETV Bharat / state

دمکا: این جی ٹی کے حکم کی خلاف ورزی پر کارروائی - Mining has been banned in Jharkhand.

دمکا ضلع انتظامیہ نے نینیشنل گرین ٹریبونل کے حکم کے مطابق غیر قانونی طور پر بالو اٹھانے اور بغیر کاغذات کے صلاحیت سے زیادہ پتھر ودیگر معدنیات کی نقل وحمل پر سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دمکا: این جی ٹی کے حکم کی خلاف ورزی کارروائی

author img

By

Published : Jul 11, 2020, 10:59 PM IST

دمکا: جھارکھنڈ میں دمکا ضلع انتظامیہ نینیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی)کے حکم کے مطابق غیر قانونی طور پر بالو اٹھانے اور بغیر کاغذات کے صلاحیت سے زیادہ پتھر ودیگر معدنیات کی نقل وحمل پر سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر راجیشوری بی کی، نے ہفتہ کو مائننگ ٹاسک فورس کی میٹنگ میں کہا کہ 'این جی ٹی کے حکم پر دمکا سمیت پورے جھارکھنڈ میں 10 جون سے 15 اکتوبر تک ریت کان کنی اور اٹھائے جانے پر پابندی عائد کی ہے۔

برسات میں بالو کان کنی سے ماحول کو ہونے والے نقصان کے پیش نظر این جی ٹی نے روک لگائی ہے۔اس دوران بالو یا کنی اٹھاتے وقت پکڑے جانے پر متعلقہ گاڑی مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔
راجیشوری نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ نے غیر قانونی کان کنی کی روک تھام کے پیش نظر سخت جانچ کے عمل میں گاڑیوں کی ضبطی،جرمانے کے ساتھ ایف آئی آر درج کی ہے۔

کئی علاقوں میں گاڑیاں پکڑی گئی ہیں اور قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ضلع میں اس تعلق سے گزشتہ سال 36 معاملے درج کئے گئے تھے۔

غیرقانونی طور پر بالو،پتھر،کوئلہ کان کنی اور غیرقانونی آمدو رفت کرتے پکڑی گئی گاڑیوں کے خلاف اس سال محکمہ مائننگ کے ذریعہ اب تک 17 معاملے درج کئے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ زونل آفیسرز کی سربراہی میں تمام مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔ اوور لوڈنگ پر لگام لگانے کے لئے ضلعی ٹرانسپورٹ افسرکی جانب سے کارروائی کی جارہی ہے۔

انہوں نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کسی طرح کی شکایت ملنے پر وہ ضلع انتظامیہ کے کنٹرول روم کے نمبر پر لازمی اطلاع دیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ امبر لکڑا، ایڈیشنل کلکٹر سنیل کمار، سب ڈویڑنل افسر مہیشور مہتو، سرکل افسر سمیت دیگر موجود تھے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.