ریاست جھارکھنڈ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 14 مریض ٹھیک ہو گئے ہیں اور 21 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ ایک کی موت ہوئی ہے۔
ریاست کے دیوگھر ضلع میں کورونا سے ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔ دارالحکومت رانچی میں کورونا کے 91 ایکٹیو کیسز ہیں۔
ریاست میں کووڈ-19 کے کل کیسز اب 349027 ہیں اور کل 16507772 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کے 141 ایکٹیو کیسز ہیں جبکہ ریاست میں کورونا کے 343747 مریض اب تک ٹھیک ہو چکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 5138 مریضوں کی کورونا سے موت ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں کووڈ ویکسینیشن تقریباً 113 کروڑ
وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 59.75 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ ویکسینیشن کرانے والوں کی تعداد 113 کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے۔
(یو این آئی)