ETV Bharat / state

Gumla Murder Case: ڈائن بتا کر قتل کرنے کا معاملہ، 19 خواتین کو عمر قید کی سزا - Gumla Murder Case

ڈائن بتا کر دو خواتین کو قتل کرنے کے معاملے میں جھارکھنڈ کے ضلع گملا کی عدالت نے بدھ کے روز 19 خواتین کو قصوروار قرار دیتے ہوئے سبھی کو عمر قید کی سزا سنائی۔ 19 women sentenced to life imprisonment in Dayan Bisahi murder case

ڈاین بساہی قتل کیس میں 19 خواتین کو عمر قید کی سزا

author img

By

Published : Aug 4, 2022, 9:16 PM IST

گملا: اے ڈی جے فاریسٹ درگیش چندر اوستھی کی عدالت نے بھرنو تھانہ علاقے میں جادو ٹونے کے الزام میں دو خواتین کے قتل کے معاملے کی بدھ کے روز سماعت کی اور 19 خواتین کو قصوروار قرار دیتے ہوئے عمر قید اور 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے پر مزید دو سال قید ہو سکتی ہے جس میں حکومت کی جانب سے ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹر محمد جاوید حسین پیش ہوئے تھے۔ 19 women sentenced to life imprisonment in Dayan Bisahi murder case

ویڈیو

یہ واقعہ 9 سال قبل 11 جون 2013 کو جھارکھنڈ کے گملا ضلع کے کرنج تھانہ علاقے میں واقع کارونداجور ٹوکٹولی گاؤں میں پیش آیا تھا۔ اس معاملے میں دو خواتین برجنیا اندوار اور اگنریشیا اندوار کو ڈائن بتا کر ہجومی تشدد میں قتل کر دیا گیا تھا۔ اس معاملے میں قصوروار پائے جانے والوں میں بھلیریا اندوار، املیا اندوار، کریا دیوی، جرل دیتا اندوار، منگری دیوی، کھسٹینا اندوار، چنتامنی دیوی، ونیتا اندوار، جیوتی اندوار، مالتی اندوار، گبریلا اندوار، رجیتا اندوار، مونیکا اندوار، نیلم اندوار، سشیلا اندوار، کرمیلا اندوار، للیتا اندوار اور روزلیا اندوار کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:

دونوں خواتین کے قتل کے بعد پولیس نے اگلے ہی دن 12 جون 2013 کو تمام ملزمین کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔ 11 جون 2013 کو درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق، جس دن دونوں خواتین کا قتل ہوا، اس سے قبل میں تمام ملزمین نے ایک میٹنگ کی اور ایک نوجوان کی موت کے لیے برجینیا اندوار اور اگنیسیا اندروار کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ بعد ازاں دونوں خواتین کو عوامی عدالت میں بلایا گیا اور لاٹھیوں سے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.