ETV Bharat / state

جموں: کورونا کے مریضوں اورتیمارداروں میں مفت کھانا تقسیم

لاک ڈاون کے باعث اسپتالوں میں مریضوں اور تیمارداروں کو کھانا ملنا مشکل ہورہا ہے۔ جموں خطہ کے سب سے بڑے ہسپتال جموں میڈیکل کالج و اسپتال میں  لوگوں کی مدد کے لیے بھی کچھ لوگ اپنا بھر پور تعاون دیتے نظر آرہے ہیں۔

کورونا مریضوں اورتیمارداروں میں مفت کھانا تقسیم

author img

By

Published : May 22, 2021, 10:19 PM IST

جموں کشمیر میں کورونا وبا کی دوسری لہر نے لوگوں کی زندگیوں کو اجیرن بنا کر رکھ دیا ہے۔ روزانہ جموں کشمیر میں تین ہزار سے زائد مثبت کیسز سامنے آرہیے ہیں۔

کورونا مریضوں اورتیمارداروں میں مفت کھانا تقسیم

سرکاری و غیر سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی بھیڑ ہے۔ دوسری جانب لاک ڈاون کے باعث اسپتالوں میں مریضوں اور تیمارداروں کو کھانا ملنا مشکل ہورہا ہے۔

جموں خطہ کے سب سے بڑے اسپال جموں میڈیکل کالج و اسپتال میں لوگوں کی مدد کے لیے بھی کچھ لوگ اپنا بھر پور تعاون دیتے نظر آرہے ہیں۔
رضاکارنہ طور پر کام کرنے والے چند نوجوان روزانہ جموں میڈیکل کالج میں کورونا وائرس کے دوران ضرورت مند لوگوں تک کھانا پہنچارہے ہیں۔
یہ نوجوان کووڈ 19 سے متاثرہ شخص، تیماردارو ، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سے وابستہ افراد کو کھانا مہیا کر رہے ہیں۔
ایک نوجوان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ہماری اس مہم کو لوگوں کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ افراد کووڈ 19 کے مریضوں کو کھانا مہیا کرنے میں ہماری مددکریں۔

ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے خوف کا ماحول پیدا کردیا ہے حالانکہ گذشہ کئی روز سے کورونا کیسز میں کمی ہوئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد تشویشناک ہے۔ 16 مئی سے ہلاکتوں کی تعداد چار ہزار سے تجاوز کر گئی حالانکہ 20 مئی کو صرف یہ تعداد 3874 تھی جبکہ آج اموات کی تعداد 4194 ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.