جموں: ٹیرر فنڈنگ معاملے میں قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی ایک خصوصی عدالت نے بدھ کو جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ اور کشمیری علیٰحدگی پسند رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائی۔ مَلِک کو سخت سکیورٹی کے درمیان نئی دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیش کیا گیا۔ تاہم مختلف وجوہات بنا پر تاخیر کے بعد ملک کو عدالت نے دو عمر قید کی سزا کے علاوہ 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
وہیں بی جے پی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے اس عدالتی فیصلے کو قابل ستائش قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ قابل ستائش ہے ہمیں امید ہے کہ یاسین ملک کو ایک قاتل کی سزا ملے گی جس سے ان دیگر لوگوں کو بھی عبرت ہوگی جو ملک دشمن ذہنیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کے فیصلے سے یہ بات بھی ثابت ہوتی ہے کہ بھارت کا عدالتی نظام پختہ ہے اور یہ بھی ثابت ہوا کہ آج تک جتنے بھی سرکاریں رہی ہیں ان کی نیت صاف نہیں تھی جس کی وجہ سے اس کیس میں دیر ہوئی ہے"۔
ہی جے پی صدر جموں و کشمیر نے مزید کہا کہ یاسین ملک کو ٹیرر فنڈنگ معاملے میں قصور وار قرار دیے جانے سے یہ پیغام عام لوگوں تک پہنچ چکا ہے کہ جو بھی فرد ملک دشمن کارروائیوں میں ملوث ہوگا وہ قانون کے شکنجے سے زیادہ دیر تک نہیں پچ پائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو عمر قید سزا دینے سے عام لوگوں کو یہ واضح پیغام مل چکا ہے کہ ملک دشمن حرکتیں برداشت نہیں کی جائیں گی اور جو بھی شخص قوم دشمن حرکات کا مرتکب پایا جائے گا۔ اس کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کے ساتھ ساتھ دیگر ان افراد کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جانی چاہیے، جنہوں نے عسکریت پسندوں کو فروغ دینے کے لیے سرعام رقومات حاصل کیں۔ ان عناصر نے کشمیری نوجوانوں کو ورغلا کر ان ہاتھوں میں بندوقیں تھما دیں اور کچھ نوجوانوں کو پیسے کی لالچ دے کر انہیں پتھر باز بنایا۔
مزید پڑھیں: