ETV Bharat / state

سرینگر: تعمیراتی کارکنوں کے لیے 1.6 کروڑ روپے کی فلاحی اِمداد جاری - سکیموں اور پروگراموں کے بارے میں بیداری

سرینگر کے لیبر کمشنر نے کہا کہ اِس فلاحی اِمداد کا واحد مقصد اِن ورکروں کو اَپنے بچوں کو تعلیم کی فراہمی میں بالخصوص کووِڈ وَبائی بیماری کے مشکل وقت میں مدد کرنا ہے۔

construction workers
تعمیراتی کارکنوں
author img

By

Published : Jun 14, 2021, 10:27 PM IST

لیبر کمشنر عبدالرشید وار نے آج جموں و کشمیر بلڈنگ اور دیگر تعمیراتی ورکرس ویلفیئر ایکٹ کے تحت ضلع سرینگر کے 1,514 رجسٹرڈ تعمیراتی ورکروں کے لیے فلاحی اِمداد کے طور پر 1,06,99600 روپے کی رقم جاری کی۔

اِس موقعہ پر لیبر کمشنر نے کہا کہ اِس فلاحی اِمداد کا واحد مقصد اِن ورکروں کو اَپنے بچوں کو تعلیم کی فراہمی میں بالخصوص کووِڈ وَبائی بیماری کے مشکل وقت میں مدد کرنا ہے۔ اُنہوں نے اِن ورکروں کو بروقت اِمداد جاری کرنے میں محکمہ کے رول کی سراہنا کی۔ اُنہوں نے تعمیراتی کارکنوں کو سماجی و معاشی بااِختیار بنانے کے لئے محکمہ کی سکیموں اور پروگراموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے ٹویٹر ہینڈل شروع کرنے پر اَفسران کی تعریف بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: دگ وجے سنگھ کے خلاف جموں میں احتجاج

لیبر کمشنر نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ جوش و جذبے اور لگن سے کام کریں تاکہ فوائد نچلی سطح کے ورکروں تک یقینی بنایا جا سکے۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس فوائد کو حاصل کرنے کے لئے تمام اہل تعمیراتی ورکر بورڈ میں رجسٹرڈ ہوں۔ اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ باقاعدہ بنیادوں پر بیداری کیمپوں کا انعقاد کر کے لوگوں کو سکیموں کے بارے میں جانکاری دی۔ اِس موقعہ پر ڈپٹی لیبر کمشنر (سینٹرل) عبدالستار، ڈپٹی لیبر کمشنر کشمیر ڈویژن، اسسٹنٹ لیبر کمشنر سری نگر کے علاوہ دیگر اَفسران بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.