چند ایام کے بعد عالم اسلام پر ماہ مقدس یعنی رمضان المبار سایہ فگن ہونے والا ہے۔ رمضان کی آمد سے قبل ہی مسلمان اس ماہ کے استقبال کے لئے تیاریاں شروع کردیتے ہیں۔ مسلمان اس ماہ میں خصوصی عبادات و ریاضت کا اہتمام کرکے اپنے ماکک حقیقی کی خوشنودی کے طلب گار رہتے ہیں۔ ادھر مرکز کے زیرانتظام خطہ جموں و کشمیر کے جموں سمیت دیگر اضلاع کے تمام بازاروں کو خاص طورپر سجایا گیا ہے۔ ماہ مبارک میں جموں خطہ کے تمام دیہی اور شہری علاقوں کے لوگ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ ماہ صیام کی تیاریاں شروع کرتے ہیں اور پورے مہینے روزہ رکھتے ہیں۔ رمضان کی آمد سے قبل جموں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں بازاروں کو سجایا گیا ہے، جبکہ جموں کشمیر انتظامیہ کے عہدیداروں نے پہلے ہی رمضان کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا ہے۔
جموں کی مشہور جامع مسجد تالاب کھٹینکاں کے امام و خطیب مفتی عنایت الله نے رمضان المبارک کی فصیلیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ مضان المبارک کی آمد میں اب صرف چند دن رہ گئے ہیں، اور ہر اہل ایمان کو رمضان کی آمد کی خوشی ہوتی ہے، یہی مہینہ اہل ایمان کو اللہ تعالی کے قریب لے جاتا ہے رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ رمضان المبارک کے منتظر گناہگار بندے شدت سے اس ماہ کا انتظار کرتے ہیں تا کہ اس ماہ میں اپنے رب کو راضی کرکے گناہوں سے بخشش حاصل کر لی جائے۔ ہم کتنے خوش نصیب ہے کے ہمیں پھر ایک بار رمضان المبارک نصیب ہونے والا ہے جسکی آمد کی تیاریاں آسمان میں کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کی تیاریاں ہر انسان کو خود کرنی چاہئے اور انتظامیہ سے ہمیں امیدیں ہیں کہ وہ جموں شہر میں بجلی سپلائی کو یقینی بنائے، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ اللہ کے حکم پر قائم رہے اور مقدس مہینے میں عبادت میں مصروف رہیں ۔
مزید پڑھیں:2023 Ramadan جموں و کشمیر میں رمضان المبارک کے موقع پر حافظ قرآن اماموں کی تعیناتی کےلیے وقف بورڈ کے اقدامات