ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: موسم میں پھر سے تبدیلی

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق کشمیر خطہ میں برفباری اور جموں خطہ کے بیشتر اضلاع میں ہفتے کے روز بارش ہونے سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، وہیں سرینگر ایئر پورٹ پر آج دن کے لیے تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔

weather change again in jammu and kashmir
جموں و کشمیر: موسم میں پھر سے تبدیلی
author img

By

Published : Jan 23, 2021, 5:42 PM IST

جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق ہفتے کی علی الصبح سے کشمیر خطہ میں برفباری اور جموں خطہ کے بیشتر اضلاع میں بارش شروع ہوگئی ہے۔

جموں و کشمیر: موسم میں پھر سے تبدیلی

تازہ برف باری اور بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، اس کے علاوہ سرینگر ائیر پورٹ پر آج دن کے لیے تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں، وہیں دوسری جانب جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت بھی متاثر رہی۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق دارالحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

بتادیں کہ سرینگر میں 14 جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا اور سردیوں کا پچیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں پھر سے برفباری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.