ETV Bharat / state

'دفعہ 370 کی بحالی کے لئے جنگ لڑتے رہیں گے'

نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر جموں دیویندر سنگھ رانا نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی دفعہ 370 کی بحالی کے لئے عدالت عظمیٰ میں جنگ لڑتی رہے گی۔

دفعہ370 کی بحالی کے لئے جنگ لڑتے رہیں گے: رانا

author img

By

Published : Aug 8, 2020, 8:15 PM IST

نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر جموں دیویندر سنگھ رانا نے جموں میں ایک انٹرویو کے دوران کہا: ’’نیشنل کانفرنس دفعہ 370 کی بحالی کے لئے سپریم کورٹ میں جنگ لڑ رہی ہے جس کو ہم لڑتے رہیں گے، ہمیں سپریم کورٹ پر پورا یقین ہے، ہمارا کیس مضبوط ہے لہٰذا ہمیں یقین ہے کہ ہم جیت جائیں گے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی بی جے پی کا گزشتہ 70 برسوں سے انتخابی منشور تھا جس کو انہوں نے پورا کیا۔

جموں وکشمیر کے نئے لیفٹیننٹ گونر منوج سنہا کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیویندر سنگھ رانا نے کہا: ’’منوج سنہا ایک سیاسی گورنر ہیں لیکن ان کے سیاسی تجربے کا تب ہی فائدہ ہوگا جب وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے پاس جا کر ان کی نبض دیکھیں گے کہ یہ لوگ کیا چاہتے ہیں اور پھر دلی کو اس کے بارے میں بتائیں گے تب ایک مضبوط جموں و کشمیر بنے گا اور مضبوط جموں و کشمیر مضبوط بھارت کی نشانی ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے جموں و کشمیر میں بد امنی کا عالم ہے اور لوگ کافی پریشان ہیں۔

کشمیری پنڈتوں کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا: ’’ہر ایک کے ساتھ انصاف ہونا چاہئے، جموں کے ڈوگرہ کے ساتھ بھی انصاف ہونا چاہئے، پونچھ، راجوری، ڈوڈہ چناب وادی، مسلمان اور ہندو سبھوں کے ساتھ انصاف ہونا چاہئے۔ کشمیری پنڈتوں کو بھی اپنے گھر واپس لایا جانا چاہئے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اب مسلم کانفرنس نہیں ہے یہ پارٹی اتنی ہی ہندو کی ہے جتنی مسلمان کی یا کسی دوسرے مذہب سے تعلق رکھنے والے کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.