ETV Bharat / state

'آئی ٹی سیکٹر کو فروغ دینا ہماری پالیسی میں سرفہرست'

author img

By

Published : Dec 6, 2020, 7:37 AM IST

Updated : Dec 6, 2020, 7:57 AM IST

عالمی تجارتی ماحول کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ 'ہم وبائی مرض (کورونا) کے بعد اپنے کاروباری و ماحولیاتی نظام کو مستحکم کرنے کے لئے نئی راہیں، نئی پالیسیاں اور نئے تکنیکی وسائل وضع کر رہے ہیں۔'

'ائی ٹی سیکٹر کو فروغ دینا ہماری پالیسی میں سرفہرست'

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پین آئی آئی ٹی یو ایس اے (PanIIT USA) کے زیر اہتمام 'آئی آئی ٹی 2020: مستقبل اب ہے گلوبل سمٹ' سے خطاب کیا۔ اس سمٹ کا مقصد تبدیلی لانے والوں، اختراع کاروں اور مفکرین کو اکٹھا کرنا اور انہیں انسانیت کے مستقبل کو نئی شکل دینے کے لئے ترغیب دینا تھا۔

اپنے خطاب کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے اس عالمی سربراہ اجلاس کے ذریعے عالمی معیشت، ٹکنالوجی کی جدت، صحت اور عالمگیر تعلیم جیسے اہم امور پر توجہ دینے پر پین آئی آئی ٹی یو ایس اے (PanIIT USA) کی تعریف کی۔

عالمی تجارتی ماحول کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ 'ہم وبائی مرض (کورونا) کے بعد اپنے کاروباری و ماحولیاتی نظام کو مستحکم کرنے کے لئے نئی راہیں، نئی پالیسیاں اور نئے تکنیکی وسائل وضع کر رہے ہیں۔'

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ 'سول انجینئرنگ کا طالب علم ہونے کے ناطے مجھے احساس ہے کہ پائیدار ترقی کے لئے ہماری ترقی کے امکانات کو ان پالیسیوں پر نمایاں طور پر انحصار کرنا ہوگا جو عوامی اشتراک پر مبنی ہیں۔'

پائیدار مستقبل کو فروغ دینے کے لئے کاروباری ماحولیاتی نظام میں آئی آئی ٹی کے سابق طلباء کی انمول خدمات کی ستائش کرتے ہوئے، لیفٹیننٹ گورنر نے ریمارکس دیئے، 'بھارت میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے۔ ٹکنالوجی کی جدت اور ارتقا کے لئے بھارت نے اہم کردار ادا کیا ہے۔'

جموں و کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا 'یہاں کے نامساعد حالات کی وجہ سے یہاں کے نوجوانون کو کافی نقصان ہوا ہے لیکن اب حکومت یہاں امن و امان بحال کرنے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے۔'

انہوں نے کہا کہ یہاں کے نوجوانوں کے مستقبل کو روشن کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے متعدد اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جن میں آئی ٹی سیکٹر کو فروغ دینا سرفہرست ہے۔

Last Updated : Dec 6, 2020, 7:57 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.